امتیاز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کسی بھی معاشرے میں موجود کسی بھی شخص یا گروہ کو اس کے عقائد، رنگ، نسل، زبان، عمر،  جنس   یا کسی اور تعصب کی بنا پر یا اس کا ایک خاص عقیدہ، رنگ، نسل، زبان یا جنس    نا  رکھنے کے سبب لوگوں کا اس کی جانب امتیازی سلوک برتنا ہے۔  انکارٹا ڈکشنری کے مطابق   نسل، زبان، عمر، مذہب یا جنسی تعصب ، بغض اور بدگمانی کی بنیاد پر کسی فرد یا گروہ سے غیر منصفانہ سلوک امتیاز کہلاتا ہے۔  آکسفورڈ ڈکشنری کے مطابق  معاشرے کے کسی فرد یا گرہ کے ساتھ دوسروں کی نسبت غیر منصفانہ سلوک کے عمل کو  امتیاز کہا جاتا ہے۔  امتیاز کا وجود انسانی معاشروں میں روزِ اول سے موجود ہے، مثلاً   مذہبی امتیاز، جس سے مراد کسی بھی معاشرے میں موجود کسی بھی شخص یا گروہ کو اس کے عقائد کی بنا پر یا اس کا ایک خاص عقیدہ نا رکھنے کے سبب لوگوں کا اس کی جانب امتیازی سلوک برتنا ہے۔