انسپکٹر جمشید سیریز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

انسپکٹر جمشید سیریز بچوں کے لیے اشتیاق احمد کی تخلیق کردہ مقبول سیریز ہے۔اس سیریز کے پہلے ناول کا نام پیکٹ کا راز تھا۔

کرداروں کا تعارف:

انسپیکٹر جمشید

انسپکٹر جمشید ایک انصاف پسند انسپکٹر ہیں

انسپکٹر جمشید کے دو بیٹے محمود فاروق اور ایک بیٹی فرزانہ ہے

فرزانہ

فرزانہ بہت ذہین ہے۔اور انسپیکٹر جمشید کو کیس حل کرنے کے لیے بہت سے آئیڈیاز دیتی ہے۔اس کے علاوہ فرزانہ کے کان بھی عام انسانوں سے تیز ہیں۔

فاروق

فاروق بہت شوخ طبیعت کا لڑکا ہے۔

محمود

محمود بہت ذہین لڑکا ہے

خان رحمٰن

خان رحمان بہت امیر انسان ہیں اور انسپیکٹر جمشید کے دوست ہیں

پروفیسر داؤد

پروفیسر داؤد مشہور سائنس دان ہیں اور انسپکٹر جمشید کے دوست بھی ہیں

ناولز کی لسٹ

اس سیریز کے اشتیاق احمد نے 500۔سے بھی زائد ناول لکھے گئے جن میں سے چند کے نام پیش خدمت ہیں

پیکٹ کا راز

زہریلے چاکلیٹ

آخری امید

سازشی چہرہ

وادی مرجان

اندھا جرم

۔