انگ کور واٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
مندر میں داخلے کا مرکزی راستہ

انگ کور واٹ (انگریزی: Angkor Wat) انگ کور، کمبوڈیا میں واقع ایک مندر ہے جسے 12 ویں صدی کے اوائل میں شاہ سوریاورمن ثانی کے لیے سرکاری مندر اور دارالحکومت کے طور پر تیار کیا گیا تھا۔ یہ قدیم کھمر طرز تعمیر کا ایک عظیم شاہکار ہے۔ یہ اپنے قیام سے ہمیشہ اہم مذہبی مرکز رہا ہے۔ یہ کمبوڈیا کا قومی نشان ہے اور اس کے قومی پرچم پر موجود ہےاور ساتھ ساتھ سیاحوں کے لیے کمبوڈیا کا سب سے پرکشش مقام بھی ہے۔ یہاں کی سیاحت کرنے والوں کے حقیقی اعداد و شمار تو ظاہر نہیں کیے گئے لیکن 2004ء میں ملک میں 10 لاکھ سے زائد غیر ملکی افراد آئے، وزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ ان افراد میں سے 57 فیصد مندر کو دیکھنے کے لیے آئے تھے۔

یہ مندر ایک خندق اور دیوار کے وسط میں قائم کیا گیا ہے۔ بیرونی دیوار 3.6 کلومیٹر طویل ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہ دنیا کی سب سے بڑی مذہبی عبادت گاہ ہے۔ 1992ء میں اسے عالمی ثقافتی ورثہ بھی قرار دیا گیا تھا۔