اگرتم مہرباں ہوتے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

"اگرتم مہرباں ہوتے" [1] شاعر وصحافی مسعود تنہا کادوسرا شعری مجموعہ ہے جو 2023میں شائع ہوا ہے۔ اس مجموعے میں حمد ،نعت،سلام ،منقبت ، قطعات، اردوماہیے اور گیت شامل ہیں۔ انتساب،سویرا،اسوہ اور عظمی کے نام ہے۔سرورق آغانثار کے موقلم کا شاہکار ہے۔

نمونہ کلام[ترمیم]

کچھ تمھارے تو کچھ ہمارے ہوئے

اس محبت میں جو خسارے ہوئے

ہم نے تنہائیوں کے سارے پل

اپنے اشکوں سے ہیں سنوارے ہوئے

اب تو شدّت سے یاد آتے ہیں

تیری قربت میں دن گزارے ہوئے

یہ تو ہیں اشک میری آنکھوں کے

تیری پلکوں پہ جو ستارے ہوئے

جب تلاطم کا سامنا تھا ہمیں

دُور ہم سے بہت کنارے ہوئے

آج ملنا ہے تم نے کس کس سے

تم نے گیسو بھی ہیں سنوارے ہوئے

اُٹھ کے ہم آ گئے تھے محفل سے

اُس کی جانب سے جب اشارے ہوئے

حوالہ جات[ترمیم]

https://www.rekhta.org/ebooks/detail/agar-tum-mehrban-hote-masood-tanha-ebooks?lang=ur