ایکسٹریم فٹ بال لیگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ایکسٹریم فٹ بال لیگ(ایکس لیگ) جسے پہلے لیجنڈز فٹ بال لیگ[1] کے نام سے جانا جاتا تھا ایک امریکی خواتین کی فٹ بال لیگ ہے، جو موسم بہار اور موسم گرما کے مہینوں میں میچ منعقد کرواتی ہے۔

لیگ کی ابتدا[ترمیم]

لیگ کی بنیاد 2009 میں لنگری فٹ بال لیگ[2](LFL) کے طور پر رکھی گئی تھی جسے بعد میں 2013 میں لیجنڈز فٹ بال لیگ(Legends Football League) کے نام سے دوبارہ سامنے لایا  گیا۔  13 دسمبر 2019 کو ایل ایف ایل(LFL) نے اعلان کیا کہ وہ 2020 کے سیزن کا انعقاد نہیں کرے گا اور اس کی بجائے ایکس لیگ کے طور پر تنظیم نو کی جائے گی۔ نئی ٹیمیں زیادہ تر 2019 کے  ایل ایف ایل(LFL) سیزن کی ٹیمیوں کی جگہوں پر شامل کی جائیں گی۔کورونا کے باعث 2020 اور 2021 دونوں سیزن منسوخ کر دیے گئے تھے۔

لنگری فٹ بال لیگ: 2009–2012[ترمیم]

لیگ کا تصور ایک متبادل سپر باؤل ہاف ٹائم ٹیلی ویژن اسپیشل سے شروع ہوا جسے لنگٍری باؤل کہا جاتا ہے، جو ایک پروگرام ایونٹ ہے جسے قیمتاََ نشر کیا جاتا ہے۔ یہ شو  سپر باؤل ہاف ٹائم شو کے مقابلے میں نشر کیا جاتا ہے۔[3]

2009 میں، لیگ کے چیئرمین مچ مرتضیٰ نے اس تصور کو ایک سالانہ نمائشی کھیل سے دس ٹیموں کی لیگ تک بڑھایا، جسے لنگری فٹ بال لیگ (LFL) کا نام دیا گیا۔ لیگ نیشنل فٹ بال لیگ (این ایف ایل) سے ملتے جلتے شیڈول پر چلتی تھی، موسم خزاں اور موسم سرما میں کھیلی جاتی تھی اور اپنے زیادہ تر کھیل انڈور فٹ بال سے ملتے جلتے قوانین کے ساتھ گھر کے اندر کھیلی جاتی تھی۔ بہت سی ٹیموں کی تربیت نیشنل فٹ بال لیگ(NFL) کے سابق کھلاڑیوں اور کوچوں نے کی تھی جو پہلے ہی اپنے اپنے شہروں میں مشہور تھے۔ ایل ایف ایل کے بہت سے کھلاڑیوں کا کالج اور نیم پیشہ ورانہ سطح پر دیگر مسابقتی کھیلوں کا پس منظر تھا اور ساتھ ہی دیگر نیم پیشہ ور لیگوں میں کھیلنے سے فٹ بال  کا کچھ تجربہ بھی تھا۔

ایکسٹریم لیگ: 2020–موجودہ[ترمیم]

13 دسمبر 2019 کو، لیگ نے اعلان کیا کہ وہ 2020 کا سیزن منعقد نہیں کرے گی اور مستقبل میں مارکیٹوں کا دوبارہ جائزہ لے گی۔[4] چار دن بعد، لنگری فٹ بال لیگ(LFL) کو ایکسٹریم فٹ بال لیگ میں دوبارہ تشکیل دیا گیا، جس کا آغاز اپریل 2020 میں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔[5] لیگ میں اب بھی آٹھ ٹیمیں ہیں جو تمام سابقہ  لنگری فٹ بال لیگ(LFL) ٹیموں کی طرح ہی ہیں، فرق یہ ہے کہ تمام کھلاڑی نئی ٹیم کی شناخت کے ساتھ کھیلیں گے۔[6][7]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Houston Mitchell (11 جنوری 2013)۔ "Lingerie Football League changes name; players to wear uniforms"۔ Los Angeles Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جنوری 2013 
  2. Bill Geist (فروری 7, 2010)۔ "Lacing Up for the Lingerie Bowl; Bill Geist Learns LFL Players Really Love Football, and Don't Mind Playing in Their Underwear"۔ CBS Sunday Morning۔ اخذ شدہ بتاریخ فروری 23, 2010 
  3. Bill Geist (فروری 7, 2010)۔ "Lacing Up for the Lingerie Bowl; Bill Geist Learns LFL Players Really Love Football, and Don't Mind Playing in Their Underwear"۔ CBS Sunday Morning۔ اخذ شدہ بتاریخ فروری 23, 2010 
  4. ۔com/2019/12/13/breaking-legends-football-league-shuts-down-after-10-years-of-service/ "BREAKING: 10 سال کی سروس کے بعد لیجنڈز فٹبال لیگ بند ہو گئی" تحقق من قيمة |url= (معاونت)۔ Total Pro Sports  [مردہ ربط]
  5. "LEGENDS فٹ بال لیگ کا دوبارہ برانڈ کیا گیا ہے اور اب اسے ایکسٹریم فٹ بال لیگ کہا جائے گا"۔ Total Pro Sports۔ 25 جون 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2022 
  6. "خواتین کی با اختیاری میں ایک نیا دور، X LEAGUE"۔ extfl.com۔ 24 ستمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2022 
  7. -league/ "کینٹ کو ری برانڈڈ خواتین کی انڈور فٹ بال لیگ میں ٹیم حاصل کرنے کے لیے" تحقق من قيمة |url= (معاونت)۔ The Kent Reporter۔ جنوری 9, 2020