بساط (مجلہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بساط گورنمنٹ کالج میرپورہ، ضلع نیلم سے شائع ہونے والا علمی و ادبی مجلہ

مجلہ بساط

یہ ضلع نیلم کی تاریخ کا پہلا مجلہ ہے جو کسی بھی تعلیمی ادارے سے شائع ہوا۔ "بساط" کا پہلا شمارہ 2020ء میں ادارے کے لیکچرر اردو فرہاد احمد فگار کی زیرِ ادارت اشاعت پزیر ہوا۔[1] معاون مدیر ملک مبشر احمد تھے۔ دوسرا شمارہ 2021ء میں منظرِ عام پر آیا ۔ اشاعت دوم میں معاون مدیر کے طور پر بشارت خان کیانی نے خدمات سر انجام دیں۔ فرہاد احمد فگار کی ادارت میں بساط کا تیسرا شمارہ 2022ء میں منظرِ عام پر آیا۔ تیسرا شمارہ ترجمان اقبال عبدالعلیم صدیقی مرحوم نمبر کے طور پر شائع ہوا۔ [2][3] میرپورہ کالج سے شائع ہونے والے اس مجلے نے جہاں اپنا تسلسل برقرار رکھا وہیں اپنا معیار بھی قائم رکھا۔ کئی اہلِ قلم نے اپنے اپنے انداز میں اس رسالے کی ستائش کی۔ جیسا کہ نام ور ناول نگار اور افسانہ نگار محمد الیاس نے لکھا:" آزاد کشمیر کے دور دراز مقام سے ادبی جریدہ منظرِ عام پر لانا ہی میری دانست میں کارنامہ ہے۔ وطنِ عزیز کے بڑے شہروں اور ادبی مراکز سے بیشتر معروف پرچوں کا اجرا رُک گیا ہے۔ انٹر نیٹ کی مقبولیت نے کتاب کو ایک طرح سے نگل ہی لیا ہے۔ ایسے میں آپ جیسے اہلِ علم و ادب بے حد لائقِ تحسین ہیں کہ ادبی جمالیات کے چراغ روشن کیے ہوئے ہیں۔ " اسی طرح معروف شاعر اعجاز نعمانی لکھتے ہیں:"بساط اگرچہ کالج میگزین ہے مگر اس میں فرہاد فگار کی محنت کا خون شامل ہے۔ میں جانتا ہوں اس تالیف کو تخلیقی رتبہ دینے میں جس عرق ریزی سے فرہاد نے کام کیا ہے۔ مجھے علم کہ حرف حرف اور جملہ جملہ کتنی ریت چھان کر اس میں سے یہ روپ نکالا گیا ہے۔ مجھے خبر ہے کہ اس کی جوئے شیر لانے میں فرہاد نے کتنی راتیں اور کتنے دن خرچ کیے ہیں۔ مجھے ادراک ہے کہ اس کی پیش کش تک کے ہر مرحلے کے جبر کو اس نے کتنے صبر سے برداشت کیا ہے۔ فرہاد محنتی تو ہے ہی ۔ اس کی مشاقانہ طبیعت نے اس کو زبان و بیان کی حسن و خوبی سے چمکایا ہے۔ فرہاد زبان کا خادمِ اعلیٰ ہے اس نے جو جہاں پڑھا اس کی سند کو ایمان بنا لیا۔ اپنے علم کی روشنی میں اس کو غلط املا سے پاک کرتے ہوئے پڑھنے والوں کو پیش کر دیا۔ فرہاد کی نظر سے جو تحریر گذر جاتی ہے اس کو املائی عیوب سے مبرا سمجھتے ہوئے آپ آنکھیں بند کر کے پڑھ سن سکتے ہیں۔ اردو نے اس استاد کو اسی قابلیت کی بنا پر شاید گود لے لیا ہے۔ فرہاد اپنے مضمون کے ساتھ سچا اخلاص رکھتا ہے۔ آپ سب اس کی اس "بساط" کوشش کو میری گارنٹی پر اگر اسی اخلاص سے پڑھیں گے تو آپ خوش ہی نہیں مطمئن ہوں گے۔ دعائیں دیں گے۔ فرہاد نے میرپورہ کالج کو اپنی موجودگی سے شہرت میں میرپور کر دیا ہے ۔ ٹیٹوالی رقبے کے مقبوضہ علاقے سے ملحقہ میرپورہ کالج آج اس شخص کے دم قدم سے روشن جمال اور ادبی طور پر خوش حال ہے۔ فرہاد نے یہاں اس کالج سے یہ علمی و ادبی مجلہ نکال کر اس کی خشتِ اول رکھی ہے اب وہاں اس کے بعد جو بھی کالج میگزین نکالے گا۔ فرہاد فگار کو اس کا سہرا نہ صرف اس کو جائے گا بل کہ یہ ان کے لیے سر چشمۂ فیضان رہے گا ۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 02 جنوری 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جنوری 2023 
  2. https://www.humsub.com.pk/403838/rana-tofeeq-sadiqi/
  3. https://www.iattock.com/bisat-umeed-ki-aik-kiran/
  4. "آرکائیو کاپی"۔ 02 جنوری 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جنوری 2023