بلیک فارسٹ کیک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

برطانوی انگریزی میں بلیک فارسٹ کیک کو بلیک فاریسٹ گیٹاؤ کہا جاتا ہے  اور امریکی اور آسٹریلوی انگریزی میں اسے بلیک فاریسٹ کیک کہا جاتا ہے۔ اصل میں یہ ایک جرمن میٹھا ہے جسے جرمن بلیک فاریسٹ چیری ٹورتے کہتے ہیں۔

بلیک فاریسٹ کیک چاکلیٹ کیک کی کئی تہوں پر مشتمل ہوتا ہے جس میں ہر تہ کے درمیان  کریم اور چیری ہوتی ہے۔ کیک کو اضافی  کریم،  چیری اور چاکلیٹ سے سجایا جاتا ہے۔کچھ یورپی روایات میں کھٹی چیری کو تہوں کے درمیان اور کیک کی سطح کو سجانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے[1]۔ امریکا میں، بلیک فاریسٹ کیک اکثر شراب کے بغیر بنایا جاتا ہے۔

تاریخ[ترمیم]

عمومی خیال ہے کہ اس کیک کا نام جنوبی جرمنی کے بلیک فاریسٹ ماؤنٹین کے نام پر رکھا گیا تھا جو غلط ہے بلکہ اس کا نام الکحول مشروب کے نام پر رکھا گیا تھا جو اس علاقے میں سشورزوالڈر کیرسچ کے نام سے مشہور ہے، اسے کھٹی چیریوں سے نکالا جاتا ہے۔ یہ مشروب چیری کے بیجوں کے ذائقے اور  الکوحل کے اجزاء کی  خاصیت رکھتا ہے جو کیک کو اس کا مخصوص ذائقہ دیتے ہیں۔ شروع میں پکی ہوئی چیری، کریم اور مشروب سے بنی ایک قسم کی میٹھی ڈش پیش کی جاتی تھی، بعد میں چیری، بسکٹ اور کریم (بغیر مشروب) سے بنا کیک زیادہ تر جنوبی جرمنی میں  بننا شروع ہوا۔

بلیک فاریسٹ کیک کا تذکرہ سب سے پہلے 1934 میں تحریری طور پر گیا تھا۔[2][3] 1949 میں بلیک فاریسٹ کیک کو مشہور ترین جرمن کیک کی فہرست میں تیرھویں نمبر پر رکھا گیا تھا اور تب سے یہ دنیا بھر میں مشہور ہو گیا ہے۔

سویڈش بلیک فاریسٹ کیک[ترمیم]

سویڈن میں ایک مشہور کیک ہے جسے  سشورزوالڈرٹرٹا(Schwarzwaldtårta) کہا جاتا ہے، جس کا تعلق صرف نام کے روایتی بلیک فاریسٹ کیک سے ہے۔ یہ کیک رنگوں کی کئی تہوں پر مشتمل ہوتا ہے جسے  کریم سے الگ کیا جاتا ہے اور پھر کیک کو مکمل طور پر کریم سے ڈھانپ کر چاکلیٹ سے سجایا جاتا ہے۔

ریکارڈ[ترمیم]

دنیا کے سب سے بڑا مستند بلیک فاریسٹ کیک کا ریکارڈ 16 جولائی 2006 کو جرمنی کے یورپا پارک میں  کے  یو بیکری نے قائم کیا تھا۔ تقریباً  تین ہزار کلو وزنی کیک بنایا تھا جس کی تیاری میں  5,600 انڈے، 800 کلوگرام چیری اور 40 کلوگرام چاکلیٹ  استعمال ہوئی۔

9 دسمبر 2012 کوشیف جورگ منک اور جولین بومپارڈ کی قیادت میں ایک ٹیم نے سنگاپور میں  ایشیا کا سب سے بڑا بلیک فاریسٹ کیک بنایا۔ یہ کیک پانچ سو  کلوگرام وزنی کیک تھا۔

اجزاء:[ترمیم]

  • چینی ڈیڑھ سو گرام
  • انڈے پانچ عدد
  • کوکو پاؤڈر تین کھانے کے چمچ
  • میدہ ایک سو پچاس گرام
  • ونیلا ایسنس دس ملی لیٹر
  • دودھ ایک کپ
  • کنڈینسڈ ملک ایک کپ
  • کریم ایک پیکٹ
  • فروٹ کوکٹیل حسب ضرورت
  • چوکو چپس ایک کپ
  • چاکلیٹ سیرپ آدھا کپ
  • چاکلیٹ بار آدھا کلو

ترکیب:[ترمیم]

  • ایک پیالے میں چینی اور انڈوں کو پھنیٹ لیں۔
  • پھر اس میں کوکو پاؤڈر اور میدہ ڈال کر دو منٹ کے لیے مشین سے پھینٹ لیں۔
  • اب مولڈ رنگ کے نیچے بیکنگ پیپر لگاکر اس مکسچر کو ڈال دیں۔
  • اب اس کو اوون میں رکھ دیں۔
  • جب پک جائے  تو اسپنج کے اوپر کا حصہ کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں اور پھر درمیان سے بھی کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔
  • اب ایک پیالے میں دودھ، مکس فروٹ اور کنڈینسڈ ملک ڈال کر اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اس کو اسپنج کے اوپر لگا دیں۔
  • اب کریم کو اس کے چاروں طرف لگا دیں۔
  • اس کے بعد فروٹ کوکٹیل، چوکو چپس اور چاکلیٹ سیرپ ڈال دیں۔
  • اب کدوکش کی مدد سے چاکلیٹ بار کو اس کے اوپر ڈال دیں اور اسپنج کا دوسرا حصہ اس پر رکھ دیں۔
  • اب دوبارہ دودھ، مکس فروٹ اور کنڈینسڈ کے مکسچر کو اس پر لگائیے اور پھر کریم لگائے۔
  • پھر پائپنگ بیگ میں کریم ڈال کر اس سے سجا دیں اور پیش کریں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Linda Greer۔ "Black Forest Cake recipe"۔ Allrecipes.com۔ 22 اگست 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 ستمبر 2013 
  2. J. M. Erich Weber (1934)۔ 250 Konditorei-Spezialitäten und wie sie entstehen: Der praktische Unterricht in 500 Bildern von Werdegängen aus 24 Fachabteilungen bei kleinster Massenberechnung۔ Radebeul-Dresden۔ صفحہ: 368