بن یمین فرینکلن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
Usdollar100front-BF.jpg

بنجمن فرینکلن (1706-1790) ایک امریکی ادیب، سیاستدان،سائنسدان، تاجر،ناشر اور سفارتکار تھا۔ امریکہ کی جنگ آزادی میں اس کا کردار بہت اہم ھے۔ اس کی خود نوشت سوانح حیات دنیا کی اہم کتابوں میں شمار ھوتی ھے۔

بنجمن فرینکلن کو چار زبانیں آتی تھیں۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

کاروباری زندگی[ترمیم]

بنجمن فرینکلن بوسٹن سے جب فلاڈلفیا آیا تو بالکل تہی دامن تھا۔ پرنٹنگ شاپ سے خوشحال ہو گیا۔

سائنسدان[ترمیم]

سائنسدان کے طور پر اسکی تحقیقات بجلی سے متعلق ہیں۔ اسنے انتہائی مفید ایجادات مثلا سٹوو، عینک کا بائی فوکل عدسہ بنایا۔

صحافت[ترمیم]

صحافی اور ادیب کے طور پر Poor Richard's Almanac اسکی مشہور تخلیق ہے۔ اسمیں عام سے جملے کو خوبصورت جملے میں بدلنے کی خاصی صلاحیت تھی۔ اسکی خودنوشت سوانحعمری امریکہ کی ایک مشہور کتاب ہے۔ جسے اب بھی بہت زیادہ پڑھا جاتا ہے۔

سیاست[ترمیم]

سیاست میں وہ ایک قابل منتظم تھا۔ وہ نوآبادیوں کیلیۓ پوسٹماسٹر جنرل تھا۔ قانون ساز کے طور پر وہ پنسلوانیا کی قانون ساز اسمبلی میں کافی بار منتخب ہوا۔ سفارتکار کے طور پر وہ فرانس میں امریکہ کا سفیر تھا اور امریکی تاریخ کے اہم مرحلے پر فرانس کو امریکہ کی طرف مائل کرنے میں فرینکلن کا کردار اہم ہے۔ اسکے علاوہ وہ امریکی اعلان آزادی کے دستخط کرنے والوں میں سے تھا۔ وہ امریکی آئین ساز مجلس کا بھی رکن تھا۔

فلاڈلفیا کے پہلے ہسپتال کے بانیوں میں سے ایک تھا۔ اسنے امریکی نو آبادیوں میں پہلی آگ بجانے والی کمپنی بنائی۔

پاکستان پر اثرات[ترمیم]

Incomplete-document-purple.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔