بوسٹن شادی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

"بوسٹن شادی" ایک اصطلاح کے طور پر 19ویں اور 20ویں صدی میں نیو انگلینڈ سے استعمال ہونا شروع ہوئی۔ یہ ایسی دو ساتھ رہنے والی عورتوں کو کہا جاتا ہے جو ساتھ رہتی ہیں۔ وہ کسی مرد کی مالی امداد کی محتاج نہیں ہوتی ہیں۔

اصطلاح کا ماخذ[ترمیم]

دو عورتوں کے بیچ نسبتًا رسمی رومانی دوستی یا زندگی کی ساجھےداری "بوسٹن شادی" سے پہلے سے چلتی آ رہی ہے اور انگلینڈ اور یورپی ممالک میں اس کا لمبا ریکارڈ موجود ہے۔[1] "بوسٹن شادی" کی اصطلاح جیمس ہنری کی دی بوسٹنینز (1886ء) سے جڑی ہوئی ہے۔ اسی طرح سے ناول "نیو ویمین" ہے جو لمبے عرصے کی دو غیر شادی شدہ عورتوں کے بیچ ہم باشی سے متعلق تھا، حالانکہ جیمس نے خود اس اصطلاح کا استعمال نہیں کیا۔ جیمس کی بہن ایلیس اسی طرح کے رشتے میں کیتھرین لورنگ کے ساتھ تھی، وہ وہ اس ناول کے لیے اس کے مآخذ میں سے تھی۔[2]

"بوسٹن شادی" کی کئی مثالیں موجود ہیں۔ مثال کے طور پر 1700ء کی صدی میں انگریز آئرش اعلٰی طبقے کی خواتین ایلینور بٹلر اور سارہ پونسونبی کی پہچان ایک جوڑے کے طور پر کی گئی اور انھیں لیڈیز آف للانگولین کے نام سے پکارا گیا۔ ریاستہائے متحدہ میں ناول نگار سارہ نور جیویٹ اور اس کی مصاحبہ اینی آڈمز فیلڈز شامل تھیں۔ ثانی الذکر دی ایٹلانٹک (ماہنامہ) کی مدیرہ 1800ء کے آس پاس میں رہی تھی۔

لییان فیڈرمین نے بوسٹن شادیوں کا جامع ممطالعہ اپنی انگریزی کتاب Surpassing the Love of Men (1981ء) میں پیں پیش کیا۔ بیسویں صدی کے فلمی ناقدین نے اس اصطلاح کو جیویٹ فیلڈس تعلقات کے بیان کرنے کے لیے کیا جو 1996ء کی دستاویزی فلم Out of the Past میں دکھائی گئی تھی۔[3] ڈیوڈ مامیٹ کا ناٹک بوسٹن شادی (Boston Marriage) جسے سب سے پہلے 2000ء میں دکھایا گیا تھا، اس اصطلاح کی مقبولیت میں معاون رہا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

  • == حوالہ جات ==
  1. Elizabeth Mavor, The Ladies of Llangollen (London: Penguin, 1971), page ??
  2. Margaret Cruikshank, "James, Alice" in George Haggerty and Bonnie Zimmerman, eds., Encyclopedia of Lesbian and Gay Histories and Cultures (Taylor & Francis, 1999), 411, available online, accessed فروری 12, 2015
  3. Stephen Holden (جولائی 31، 1998ء)۔ "Finding Courage and Anguish Along the Road to Gay Pride"۔ نیو یارک ٹائمز۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 2، 2014ء 

بیرونی روابط[ترمیم]

  • == مزید دیکھیے ==
  • == حوالہ جات ==

==بیرونی روابط==*