بین جالکاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

بین جالکاری (internetworking) دراصل دو یا زائد شمارندی جالکارات کو باہم جوڑنے کا عمل ہے۔ اِس عمل کے ذریعے متصل شدہ جالکارات کے درمیان ایک اور جالکار تشکیل پاتا ہے جس کو بین جالکار یا وسطی جالکار (internetwork) یا عموماً صرف جالبین بھی کہہ دیا جاتا ہے۔ یہ عمل ایک مخصوص آلہ کی مدد سے انجام دیا جاتا ہے جسکو سالک (router) کہتے ہیں، یہ آلہ شمارندی جالاتِ کار (computer networks) کو آپس میں جوڑ کر اُن کے درمیان معطیات کی نقل و حرکت کو ممکن بناتا ہے۔