بیگم بسم اللہ نیاز احمد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

آپ اردو زبان کی ادیبہ و محقق تھیں۔

حالات زندگی[ترمیم]

یکم جنوری 1910 ء کو مراد آباد (بھارت) میں پیدا ہوئیں۔ عملی زندگی کا آغاز درس و تدریس سے کیا۔ گورنمنٹ کالج برائے خواتین شاہراہ لیاقت کراچی میں پڑھاتی رہیں۔آ پ نے اردو میں گیت کے موضوع پر تحقیقی کام کیا اورڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔[1]

تصنیف[ترمیم]

آپ کی واحدتصنیف اردو گیت (تحقیق) ہے جو 1987 میں شائع ہوئی۔

وفات[ترمیم]

آپ نے 29 دسمبر 1987ء کو کراچی میں وفات پائی اور وہیں دفن ہوئیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. وفیات پاکستانی اہل قلم خواتین از خالد مصطفی صفحہ 40