تبادلۂ خیال:الطاف حسین حالی

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تصانیف مولانا الطاف حسین حالی ۱۔ منطق پر رسالہ لکھا۔ جو ۱۸۵۴ میں تلف ہوا ۲۔ طباق الارض کا عربی سے اردو میں ترجمہ کیا جو کہ مبادی جیولوجی پر تھا ۳۔ اصول فارسی

مزہبیات ۴۔ مولود شریف ۵۔ تریاق مسموم: پادری عماد الدین کے لیے جواب تھا ۶۔ رسالہ خیر المواعظ ۷۔ شواہد الہام

اخلاقیات ۸۔ مجالس النساء: لاہور میں لکھی، طالبات کے لیے، جو ۴۰۰ روپے انعام کی حقدار سرکار کی جانب سے قرار پائی اور برسوں نصاب میں شامل رہی۔

سوانح ۹۔ سوانح حکیم ناصر خسرو ۱۰۔ حیات سعدی ۱۱۔ تزکرہ رحمانیہ: مولانا عبد الرحمن کی وفات پر چھپی ۱۲۔ یادگار غالب: اس کتاب نے غالب کو آب حیات کے مقابل اصل مقام سے روشناس کروایا ۱۳۔ حیات جاوید

مضامین و انشاء ۱۴۔ مضامین حالی ۱۵۔ مقالات حالی ۱۶۔ مکاتیب حالی

تنقید ۱۷۔ مقدمہ شعرو شاعری ۱۸۔ دیوان حالی ۱۹۔ مجموعہ نطم حالی ۲۰۔ ضمیمہ اردو کلیات حالی ۲۱۔ انتخاب کلامِ داغ: حالی نے اس پر کام شروع کیا مگر مکمل نہ کرسکے جس کی تکمیل بعدمیں سجاد حسین اور محمد اسماعیل پانی پتی نے کی۔