تبادلۂ خیال:انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عنوان کے لئے رائے درکار ہے۔ موجودہ عنوان درست ہے یا کوئی اور اصطلاح اس سے بہتر موجود ہے۔

Internet - جالبینی
Movie - تحریکاتی
Database - معطیات
--ساجد امجد ساجد 10:57, 14 فروری 2011 (UTC)

فیصلہ طلب[ترمیم]

میرا خیال ہے کہ Movie کے صفحے پر movie کا ترجمہ تحریک سے نہیں جوڑنا چاہیے اور ان الفاظ کو یوں بھی لکھا جاسکتا ہے۔

  • movie = یحرک
  • movies = یحرکین

تحریک : Movement

تحاریک : Movements

یہ میرا ذاتی خیال ہے اور مضمون کے خالق محبوب بھائی اور دیگر ساتھیوں سے مشورہ کرنا مناسب ہوگا۔ اگر مذکورہ بالا الفاظ پر اتفاق ہو تو پھر internet movie database کو یوں لکھا جاسکتا ہے کہ

  1. جالبین یحرکی معطیات
  2. جالبین معطیاتِ یحرک

--سمرقندی 05:51, 15 فروری 2011 (UTC)

  • سمرقندی بھائی، پتہ نہیں کیوں یحرک مناسب نہیں لگ رہا، بہرحال اردو ٹیکسٹ، کاشف بھائی اور رحمت عزیز کی رائے آ جائے پھر جس پر اتفاق ہو گا اس کے مطابق عنوان تبدیل کر دیا جائے گا۔ --ساجد امجد ساجد 06:44, 15 فروری 2011 (UTC)
  • درست فیصلہ ہے؛ وہی بہتر ہوگا جس پر تمام ساتھی متفق ہوں۔ --سمرقندی 06:49, 15 فروری 2011 (UTC)
  • ویسے حرک کی اساس سے تحریک یا تحریکی کی طرح اور الفاظ بھی نکالے جاسکتے ہیں جیسے؛ ---- جالبین حرکوی معطیات ---- حرکوی ، مووی کے وزن پر لگتا ہے --سمرقندی 08:54, 15 فروری 2011 (UTC)