مندرجات کا رخ کریں

تبادلۂ خیال:توشیح اسمائےمحمد

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مضامین کی فوری حذف شدگی[ترمیم]

توشیح اسمائےمحمد کتاب پر میرا کام جاری تھا کہ صارف:حضرت عافی صاحب نے کسی تنبیہ،تبادلہ خیال اور منتظم کی رائے لئےبغیر اسے اور مزید چار مضامین کویک قلم حذف کر دیا میں نے جب ویکی پیڈیا کے اصول و ضوابط پوچھے تو معلوم ہو کہ ویکیپیڈیا کے اصول و ضوابط یہ صاحب خود ہیں مثلا حضرت عافی فرماتے ہیں

میرے نزدیک یہ تمام مضامین جو میں نے حذف کیے ہیں فوری حذف شدگی کے معیار پر کھرے اترتے ہیں(معیار انہیں خود بھی معلوم نہیں)
اگر کوئی ایسی(غیر منقوط) کتاب لکھتا ہے تو اس کی وجہ سے وہ فن کار تو بنتا ہے لیکن ویکیپیڈیا کی نظر میں معروف نہیں(نعت رسول سے ناپسندیدگی اصل حذف کی وجہ)
جس عنوان پر مضمون ہے اس پر کم سے کم تین معتبر ذرائع (کتاب، رسالہ، اخبار) میں آزادانہ معلومات موجود ہوں(خودساختہ اصول لازمی نہیں)
میرا خیال ہے کہ ان کتابوں کا مختصر تعارف خورشید ناظر صفحہ پر کیا جائے (ویکیپیڈیا کے اصول کے برعکس رائے)

چونکہ یہ کتابوں پر مضمون تھے جس کے متعلق تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:معروفیت پر یہ اصول موجود ہے کہ ""اردو ویکپیڈیا کے دو منتظمین متعلقہ مضمون کو معروف خیال کریں یا اردو ویکیپیڈیا پر باقی رکھنے کے حامی ہوں تو کتاب کا مضمون حذف نہیں کیا جائے گا۔ اردو ویکیپیڈیا پر ویکی اصول کے تحت معروف اور مضامین کے اسلوب کے تحت تمام چھپی کتابوں پر مضامین بنائے جا سکتے ہیں۔ "" اب میرا منتظمین سے سوال یہ ہے اتنی بے اصولی ہونے کے باوجود میرے بقیہ مضامین بحال نہیں ہوئے تو اس سب معاملہ کو ویکیپیڈیا کی پالیسی سمجھتے ہوئے مجھےآئیندہ ایسے مضامیں لکھنے کی اجازت ہے یا نہیں؟ ابو السرمد محمد یوسف (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:18، 11 نومبر 2022ء (م ع و)