تبادلۂ خیال:قبطی راسخ الاعتقاد کلیسیا

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میرے خیال میں یہ قبطی ہے قبظی نہیں--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:10, 4 مئی 2014 (م ع و)

شکریہ توجہ دلانے کے لیے. ویسے ان غلطیوں پر مضامین آپ بھی درست ناموں پر منتقل کرسکتے ہیں :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  20:28, 4 مئی 2014 (م ع و)

شکریہ[ترمیم]

اصل میں بات یہ ہے کہ، مجھے لوگوں کے ردعمل کا اندازہ نہیں ہوتا، کیونکہ جس نے لکھا ہوتا ہے، وہ غلطی پر اڑ بھی سکتا ہے، جیسے اس دن بھی ہوا۔ نام کیسے تبدیل ہوتا ہے، رہنمائی فر ما دیں، میں نے دو دن پہلے بھی ایک صفحہ کا نام تبدیل کرنے کی بجائے اس کا مواد اندر سے کاپی کر کے نئے میں ڈال دیا، اور پہلے والے کی سمت تبدیل کر دی، میں سمجھا کہ نام تبدیل نہیں ہو سکتا۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:19, 5 مئی 2014 (م ع و)

قبطی کے بجائے قبظی بالکل عام غلطی ہے، یہ ایک ٹائپو ہے سب سمجھ گئے ہونگے۔ اس لیے اس طرح کی غلطیوں کو بالکل درست کرسکتے ہیں۔ کسی بھی صفحہ کو منتقل کرنے کے لیے صفحہ کے اوپر جہاں ترمیم، تاریخچہ وغیرہ کے آپشنز ہوتے ہیں وہی پر ایک ستارہ بنا نظر آئے گا۔ اس ستارہ کے بائیں جانب ایک تیر نما نشان ہے، اس نشان پر کرسر لائیں۔ منتقل کریں کا اختیار نظر آجائے گا، اس پر کلک کریں اور صفحہ منتقل کردیں۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  12:04, 5 مئی 2014 (م ع و)