تبادلۂ خیال:لفظ کی اقسام

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مہمل الفاظ (Meaningless words)...[ترمیم]

. مہمل یعنی بے معنی زائد الفاظ کی کئی صورتیں ہیں جن میں کسی بامعنی لفظ کے ساتھ کوئی بے معنی لفظ لگا دیا جاتا ہے۔ اگر یہ مہمل لفظ اصل لفظ سے پہلے آئے تو اسے سابق مہمل کہتے ہیں اور بعد میں آئے تو لاحق مہمل، جیسے ایچ پیچ میں ایچ سابق مہمل ہے اور جج وج میں وج لاحق مہمل ہے۔

بعضے لوگ مہمل کا تلفظ mehmil کرتے ہیں۔ یہ بالکل غلط ہے۔ مہمل کا درست تلفظ mohmal (ضمہ مج م، سک ہ، فت م) ہے۔

مہمل الفاظ کو اگر انگریزی میں بیان کیا جائے تو یہ nonsense, gibberish, claptrap, hogwash, rubbish ہی نہیں بلکہ vulgar تک کے معنی بھی دیتے ہیں۔

بنت (Format) کے اعتبار سے مہمل لفظ نہ صرف صوتی شخصیت میں اصل لفظ سے قریب الصوت ہوتا ہے (چڑیا وڑیا، رعب شعب، جوتا ووتا، بوٹ شوٹ، فوجی ووجی وغیرہ) بلکہ عام طور سے ہم وزن بھی ہوتا ہے۔ کبھی یہ ہم وزن نہیں بھی ہوتا جیسے گھاس پھونس، بڈھی کھوسٹ۔ نیز کبھی کسی اور زبان کا مترادف لفظ بطور مہمل استعمال ہو جاتا ہے جیسے روٹی ٹکر، ایک گھونٹ شربت، وغیرہ۔

یاد رہے کہ مہمل لفظ بذاتہٖ بامعنی بھی ہوسکتا ہے۔ مثلًا فہم وہم، نوالہ شوالہ، رعب شعب، چھوٹی موٹی وغیرہ میں وہم/ شوالہ/شعب/موٹی باقاعدہ بامعنی لفظ ہیں لیکن یہاں مہمل کے طور پر استعمال ہوئے ہیں۔

بعضے مہمل الفاظ باقاعدہ مصادر سے نکلے ہوتے ہیں لیکن ان کا مصدر سے یہ تعلق محض سماعی ہوتا ہے۔ "کام کر کرا لیا"، "کھانا کھا کُھو لیا" وغیرہ میں کرا/کُھو مصادر کرنا/کھانا سے باقاعدہ مشتق معلوم ہوتے ہیں لیکن فی الواقع ایسا نہیں ہے، اور باوجودیکہ "کرا" باقاعدہ لغوی اندراج (ڈکشنری ورڈ) ہے اور کرنا مصدر کی ماضی تمام صورت، اس کے باوجود یہاں یہ مہمل لفظ ہے۔

اردو میں مہمل الفاظ کی ایک صورت محض اعراب کی تبدیلی بھی ہے۔ "دفتر سے سب ملازمین نکل نُکل چکے ہوں گے"، "سارا کام کر کُر لیا"، اپنی صحت کا بھی خیال رکھو، کام ہو ہُو جائے گا" وغیرہ ۔حوالہ۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:50، 7 جون 2018ء (م ع و)