تبادلۂ خیال:پاکستانی افسانہ

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جناب جدید افسانوں کی بات ہو تو کچھ نام مزید سامنے آئیں گے[ترمیم]

سن 2000 سے 2016 تک کے نمائندہ افسانہ نگاروں میں کچھ نام ایسے ہیں جن کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ان میں سے بھی چنیدہ کچھ نام یہاں پیش کر رہا ہوں مرد افسانہ نگاروں میں جاوید انور بوبک جو آج کی نسل کی معاشرتی و جنسی تصویر کچھ اس مہارت سے کھینچتے ہیں کہ گویا منظر دھند سے باہر نکل کر مسکرانے لگتا ہے آصف اقبال ایک نوجوان افسانہ نگار جو نفسیات کی گرہیں اتنی خوبصورتی سے کھولتا ہے کہ بے اختیار داد دینے کو جی چاہتا ہے سید تحسین گیلانی علامت کے استعمال میں کمال مہارت رکھتا ہے سید کامی شاہ کا اسلوب اسے کچھ یوں ممتاز کرتا ہے کہ حقیقت پسندی کا نشتر بھی رومان کی ست رنگی جہتوں میں مدغم ہو کر قاری کو کہانی میں سموئے چلا جاتا ہے وحید قمر جس کی رومانوی تحریریں پلاٹ اور موضوعات کے تنوع کے باعث قارئین کو انتظار کرواتی ہیں خواتین افسانہ نگاروں میں نگہت نسیم جو نفسیاتی گرہوں پر ایسی گرفت رکھتی ہیں اور اتنی عمدگی سے کھولتی ہیں کہ اس کی مثال ملنا محال ہے فارحہ ارشد جو معاشرتی ناسور اور خاص طور پر عورت پر جبر کے حوالے سے ایسا لکھ چکی ہیں جو جید نقادوں کی توجہ کا شدت سے متقاضی ہے ان کے ہاں جنس, نفسیات, غربت, دہشت گردی, صنفی امتیاز اور معاشرتی جبر پر جو تحریریں ملتی ہیں ان کو بلا جھجک کسی بھی بڑے نام کے مقابل رکھا جا سکتا ہے زمین زادہ میں دہشت گردی اور اس سے منسلک عوامل ڈھائی گز کمبل کا خدا میں غربت کے شکار بچوں اور ننگے ہاتھ میں عورت کے گرد جبر کی دیواروں پر جو قلم اٹھایا گیا ہے وہ اردو افسانے کو ایک نیا روپ دیتا محسوس ہوتا ہے جاری ہے معظم شاہ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:50, 6 دسمبر 2016 (م ع و)

ویکی ڈاٹا ربط[ترمیم]

تعجب کی بات ہے کہ اس مضمون کا ویکی ڈاٹا ربط پاکستانی انگریزی ادب سے جڑتا ہے! براہ کرم اسے درست کریں۔ اگر ویکی ڈاٹا پر متبادل ربط نہ ہو تو ایک نیا آئٹم تخلیق کریں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:18, 27 اپریل 2017 (م ع و)