تبادلۂ خیال:کارل لینڈ سٹینر

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ڈاکٹر کارل لینڈسٹینر (1868-1943) کی بلڈ گروپس پر ریسرچ سے پہلے کسی مریض کو دوسرے آدمی کا خون لگانے کا عمومی نتیجہ مریض کی موت کی صورت میں نکلتا تھا تاہم ڈاکٹر کارل نے 1901ء میں تین بلڈ گروپس کی دریافت کی اور اسکے بعدمیں چوتھا بلڈ گروپ بھی دریافت کیا۔ انہوں نے یہ تجربہ اپنے ذاتی خون پر کیا۔ پہلے تین دریافت ہونے والے بلڈ گروپ اے بی اور او تھے جبکہ اےبی گروپ ان تینوں کے بعد میں انہوں دریافت کیا تھا۔ ان کے اس ذاتی تجربے نے آج کے دن تک لاکھوں کروڑوں لوگوں کی جانیں بچائی ہیں جنہیں خون یا کسی باڈی پارٹ کی اشد ضرورت تھی۔ فیزیالوجی میں اپنے اس عظیم کارنامے پر انہیں 1930ء میں نوبل انعام سے نوازا گیا۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:35، 26 دسمبر 2018ء (م ع و)