ترجمان السنہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ترجمان السنہ محدث کبیر بدرعالم میرٹھی ثم المدنی کی تصنیف ہے
کتاب ترجمان السنہ باعتبار متن عربی میں ہے، ہرحدیث کی تخریج موجود ہے، اُردوترجمہ اور تشریحی نوٹ ساتھ ساتھ ہیں، پہلے 272/صفحات کا مبسوط مقدمہ ہے جوحدیث افتراقِ امت کی صحت ودلالت، اختلاف کی توضیح اسباب اختلاف وتفریق، فرقہ ناجیہ کی تحقیق، حجیت حدیث، اسوۂ رسول اور کتاب اللہ، احادیث رسول کے بیان قرآن ہونے اور ظن و علم کے مفہوم پر ایک نہایت گرانقدر علمی ذخیرہ ہے، جس میں جدید عنوانات اور قدیم مباحث ہیں مؤلف نے ترتیب مسند احمد کی تبویب جدید (الفتح الربانی) سے لی ہے، یہ کتاب دس جلدوں تک جاتی مگر افسوس کہ ابھی چار ضخیم جلدیں مکمل ہوئی تھیں کہ مؤلف اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے بہر حال تبلیغ دین اور اصلاح خلق کے لیے بہترین کتاب ہے [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ترجمان السنہ ادارہ اسلامیات لاہور