تفارقی شناختی اضطراب
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
|
تفارقی شناختی اضطراب ، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ ایک ایسا اضطراب (disorder) ہے کہ جس میں متعلقہ شخصیت یوں کہـ لیں کہ دو (یا ایک سے زائد) چہرے رکھتی ہے اسے طب میں متعدد الشناخت شخصیت بھی کہا جاتا ہے اور اسی کو دوہری شخصیت یا کثیر شخصیت بھی کہتے ہیں۔ اس اضطراب کو انگریزی میں Dissociative identity disorder کہتے ہیں اور DID کا اختصار اسکو ظاہر کرنے کیلیۓ اختیار کیا جاتا ہے۔ اس نفسیاتی کیفیت کا عالمی ادارۂ صحت کی جماعت بندی امراض (ICD-10) میں F44 کے تحت اضطرابات تفارقیہ میں شخصیت متعدد کے طور پر اندراج کیا گیا ہے۔ [1]