جالبینی خدمت مُنعِم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

جالبینی خدمت مُنعِم (internet service provider) کو بعض اوقات جالبینی رسائی منعم (internet access provider / IAP) بھی کہا جاتا ہے ایک ایسا ادارہ ہوتا ہے کہ جو جالبین استعمال کرنے کے خواہشمند صارفین کو اس طرزیات تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ انگریزی میں اس کو اختصار کے ساتھ ISP بھی کہا جاتا ہے اور اردو میں اس نام کی وجۂ تسمیہ یوں ہوئی کہ ؛ جال بَین یعنی inter net کو خدمت سے ملایا گیا اور یہ جالبین خدمت مہیا یا فراہم کرنے والا یعنی provider یا فراہم کنندہ ، منعم کہلایا۔ یہاں منعم کا انتخاب دو وجوہات کی بنیاد کیا گیا، اول کہ یہ ایک یک لفظی اصطلاح ہے برعکس مہیا کنندہ یا فراہم کنندہ کے اور دوم عرض کہ یہ کوئی نیا گھڑا ہوا لفظ بھی ہرگز نہیں اور اردو لغات میں دستیاب ہے۔ بات کو آسان فہم کرنے اور اس لفظ منعم کی اجنبیت دور کرنے کے لیے کہا جائے گا کہ یہ لفظ نعم سے بنا ہے اور اردو میں اسی سے نعمت بھی بنایا جاتا ہے؛ گویا منعم کا مفہم نعمت دینے والے (فراہم کرنے والے) کا بنتا ہے اور اسی دینے والے کے مفہوم میں وسعت دے کر اس کو فراہم کنندہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔