اردو
وکیپیڈیا سے
| Urdū اُردو |
||
|---|---|---|
| اردو کے متعدد اندازِ رسم الخط: | ||
| تلفظ: | [ˈʊrd̪uː] | |
| ممالک: | بھارت, پاکستان | |
| خطّہ: | South Asia (Indian subcontinent) | |
| کُل بولنے والے: | 130 million native (2007)[متنازع ] 270 million total[متنازع ] (2007) |
|
| رتبہ: | 19–21 (native speakers), in a near tie[متنازع ] with Italian and Turkish | |
| خاندان: | Indo-European Indo-Iranian Indo-Aryan Central zone Western Hindi Khariboli Urdū |
|
| رسم الخط: | Urdu alphabet (Nasta'liq script) | |
| دفتری حیثیت | ||
| ملک/ریاست/صوبہ: | ||
| انتظام از: | National Language Authority, National Council for Promotion of Urdu language |
|
| ضوابطِ زبان | ||
| ISO 639-1: | ur | |
| ISO 639-2: | urd | |
| ISO 639-3: | urd | |
| یاد دِہانی: اِس صفحے پر IPA صوتی علامات ہوسکتے ہیں. Unicode. | ||
اردو انڈوآریائی زبانوں کی انڈو ایرانی شاخ کی ایک زبان ہے جس کا تعلق انڈويورپی زبانوں سے ہے۔اردو تيرھويں صدی ميں بر صغير ميں پيدا ہوئی ـ اردو پاکستان کی سرکاری زبان ہے اور بھارت کی سرکاری زبانوں ميں سے ايک ہے۔ اردو بھارت ميں 5 کروڑ اور پاکستان ميں دو کروڑ لوگوں کی مادری زبان ہے مگر اسے بھارت اور پاکستان کے تقریباً 50 کروڑ لوگ بول اور سمجھ سکتے ھیں ۔ جن میں سے تقریباً 10.5 کروڑ لوگ اسے باقاعدہ بولتے ھیں۔
اردو زبان ان ممالک ميں زيادہ بولی جاتی ہے:پاکستان، بھارت، افغانستان، بحرين، بنگلہ ديش، فی جی، المانيہ، گيانہ، موریشس، عمان، قطر، سعودی عرب، جنوبی افريقہ، متحدہ عرب امارات، برطانيہ اور امريکہ۔
اردو زبان کی تشکیل ایک نظریہ کے مطابق تقریباَ 1500 عیسوی میں مغلوں کے لشکروں سے ہوئی تھی جو کہ مختلف زبانوں کی ایک آمیزش تھی مثلاً عربی ، فارسی, پنجابی، ترکی وغیرہ. اردو کے بیشتر الفاظ عربی، فارسی اور پنجابی سے ہیں۔اردو میں عربی حروف تہجی استعمال ہوتے ہیں اور ان آوازوں کے لیے اور زیادہ حروف ہیں جو عربی میں نہیں ہوتیں۔ اردو کا رسم الخط فارسی سے ماخوذ ہے اور فارسی کی طرح دائیں سے بائیں لکھی جاتی ہے۔ مشاہدہ کرنے ميں اردو اور فارسی رسم الخط تقریباَ یکساں ہیں. عربی رسم الخط کے بر عکس اردو کو فارسی کی طرح خطِ نستعليق ميں تحریر کیا جاتا ہے۔ حالیہ کوششيں جاری ہيں کہ اردو کے کمپيوٹروں ميں آسانی سے استعمال کے لۓ کوئی بندوبست کيا جائے۔ اردو کے لئے یونی کوڈ کا استعمال کمپیوٹرز میں بڑھتا جا رہا ہے۔
اردو پاکستان کی عام فہم اور عوامی زبان ہے اگرچہ زيادہ تر پاکستانيوں کی مادری زبان نہيں ہے۔ ليکن اردو تقریباً سب پاکستانيوں کو سمجھ آتی ہے۔ اور یہ واحد زبان ہے جسے پاکستان کے ہر خطے کے لوگ سمجھ اور بول سکتے ہیں۔
اردو زبان ميں نظم اور نثر دونوں ميں بہت عمدہ اور بڑھيا مواد موجود ہے۔ناول، افسانہ، داستان، غزل، نظم، رباعی مرثیہ اور نوحہ سب نے اردو ميں بہت ترقی کی ہے۔ البتہ غزل ،مرثیہ اورنوحہ ايسی اصناف نظم ھیں جو بنيادی طور پر اردو ميں دوسری زبانوں کی نسبت زیادہ ترقی یافتہ ہیں۔
اردو زبان کے مشہور شعراء کے ناموں ميں ميرتقى مير، مرزا اسداللہ غالب، علامہ محمد اقبال، فیض احمد فیض اور احمد فراز کے نام نماياں ہيں۔
[ترمیم] دیگر متعلقہ صفحات
- اردو زبان کی ابتداء کے متعلق نظریات
- اردو ویب سائٹس کی فہرست
- اردو میں لکھے جانے والی ذاتی ویب سائٹس کی فہرست
[ترمیم] بیرونی روابط
- اردو كى پيدائش
- ہندوستان میں اردو
- ايتھنولوگ کی اردو پر رپورٹ
- (جلد اول) بنيادی اردو
- رومن حروف تہجی کا قاعدہ

