پاکستان کی انتظامی تقسیم
| پاکستان |
مقالہ بسلسلہ مضامین: |
|
|
|
آئین
عدلیہ
انتظامی تقسیم
|
|
|
پاکستان کو وفاقی دارالحکومت، چار صوبوں، قبائلی علاقہ جات، آزاد کشمیر اور گلگت و بلتستان میں تقسیم کیا جاسکتا ہے جو اس کے بڑے بڑے علاقے ہیں۔ سرکاری طور پر پاکستان کے چار صوبے اور ایک وفاقی دارالحکومت ہے جس کے لیے آپ دیکھ سکتے ہیں: پاکستان کی انتظامی اکائیاں۔ مگر اس کے علاوہ چند علاقے ہیں جو ابھی باقاعدہ پاکستان میں شامل نہیں کیے جاتے اور ان کی آزاد حیثیت برقرار ہے جیسے آزاد کشمیر، قبائلی علاقے اور گلگت و بلتستان۔ لیکن اس کے باوجود یہ علاقے عملی طور پر پاکستان کے زیرِ اختیار ہیں چنانچہ انہیں پاکستان کا حصہ کہا جاتا ہے۔
پاکستان کے صوبوں کو اضلاع میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اگست 2000ء تک صوبوں کو ڈویژن اور ڈویژن کو اضلاع میں تقسیم کیا جاتا تھا مگر اگست 2000ء میں ڈویژن ختم کر دیے گئے اور اب صوبوں کو اضلاع میں تقسیم کیا جاتا ہے۔[1]
پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے موقع جال (ویب سائٹ)[2] کی معلومات (120مثلاً اضلاع) اور پاکستان کی وفاقی ادارہ برائے شماریات کے موقع جال[3] پر 14 نومبر 2009ء کو پائے جانے والی معلومات (مثلاً اضلاع کی تعداد 113) میں فرق تھا اور دونوں میں اضلاع کی تعداد اصل سے کم بتائی گئی تھی کیونکہ نئے اضلاع تشکیل پائے تھے۔ اسی طرح وزارتِ اطلاعات کے موقعِ جال پر گلگت و بلتستان کا تذکرہ نہیں حالانکہ گلگت و بلتستان میں انتخابات بھی ہوچکے ہیں اور اس کا آرڈیننس جاری ہوئے اب کئی ماہ ہو گئے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ نیچے دی گئی معلومات ان دونوں مواقع الجال (ویب سائٹس) کے مدد کے علاوہ دوسرے ذرائع بشمول انگریزی ویکیپیڈیا سے مرتب کی گئی ہیں۔
فہرست |
پاکستان کے بڑے علاقے [ترمیم]
وفاقی دارالحکومت [ترمیم]
صوبے [ترمیم]
دیگر علاقے [ترمیم]
| علاقے و صوبے | اضلاع کی تعداد |
|---|---|
| صوبہ بلوچستان | 27 |
| خیبر پختونخوا | 24 |
| صوبہ پنجاب | 36 |
| صوبہ سندھ | 23 |
| اسلام آباد | 1 |
| قبائلی علاقہ جات | 7 قبائلی ایجنسیاں اور 6 سرحدی علاقے |
| آزاد کشمیر | 8 |
| گلگت بلتستان | '7 |
| پاکستان | 126 اضلاع،7 قبائلی ایجنسیاں، 6 ملحقہ قبائلی علاقے |
پاکستان کی انتظامی تقسیم کا نقشہ [ترمیم]
متعلقہ مضامین [ترمیم]
بیرونی روابط [ترمیم]
- پنجاب حکومت کے موقع جال پر پنجاب کے اضلاع
- پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات پر اضلاع
- وفاقی ادارہ برائے شماریات، پاکستان پر انتظامی تقسیم
مآخذ [ترمیم]
|
|||||||||||||
|
||||||||||||||||||||