گلگت (Gilgit) پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ شاہراہ قراقرم کے قریب واقع ہے۔ دریاۓ گلگت اس کے پاس سے گزرتا ہے۔گلگت ایجنسی کے مشرق میں کارگل شمال میں چین شمال مغرب میں افغانستان مغرب میں چترال اور جنوب مشرق میں بلتستان کا علا قہ ہے.دنیا کے تین عظیم پہاڑی سلسلوں ہمالیہ، قراقرم اور ہندوکش کا سنگم اس کے قریب ہی ہے۔ یہاں کی زبان شینا ہے لیکن اردو عام سمجھی جاتی ہے۔ چین سے تجارت کا مرکز ہے۔ کے ٹو، نانگا پربت، راکاپوشی اور شمال کی دوسری بلند چوٹیاں سر کرنے والے یہاں آتے ہیں۔يهاں كى خاص چيز يهاں کا موسم هے جو سال كے باره مہينے ٹهندا هوتا هے.گلگت کی اکثریتی آبادی شیعۂ لوگوں پر مشتمل ہے.جس میں زیادہ تر اثناء عشری شیعہ ہیں تاہم اسماعیلی اور سنی کی ایک بڑی تعداد بھی اس علاقے میں آباد ہے. چترالی محقق رحمت عزیز چترالی کے مطابق گلگت بلتستان میں ایک فرقہ نوربخشی جو کہ نور بخش نامی مذہبی پیشوا کے پیروکار بھی آباد ہیں۔ جموں کشمیر کا حصہ ہونے کی وجہ سے اس کی حیثیت متنازعہ ہے.
یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں اضافہ کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔