سوات

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
صوبہ سرحد کے نقشے میں زرد رنگ سوات کو ظاہر کر رہا ہے

صوبہ سرحد کا ایک ضلع سوات ايک سابقہ رياست تھي جسے 1970ميں ضلع کي حيثيّت دي گئي۔ ملاکنڈ ڈويژن کا صدر مقام سیدو شریف اس ضلع ہي ميں واقع ہے۔ سوات کو صوبہ سرحد کے شمالي خطے ميں امتيازي حيثيّت حاصل ہے۔

[ترمیم] تاریخی اہمیت

يہ ضلع سنٹرل ايشياء کي تاريخ ميں علمِ بشريات اور آثارِ قديمہ کے لئے مشہور ہے۔ بدھ مت تہذيب و تمدن کے زمانے ميں سوات کو بہت شُہرت حا صل تھي اور اسے اوديانہ يعني باغ کے نام سے پکارتے تھے۔

[ترمیم] سیر و سیاحت

سيرو سياحت کے کثير مواقع کي وجہ سے اسے پاکستان کا سو ئيٹزرلينڈ کہا جاتا ہے۔ شمالي علاقہ جات کي ترقي ميں سوات کا ايک اہم کردار رہا ہے۔ سر سبز و شاداب وسیع ميدانوں کے علاوہ يہ تجارت کا مرکز بھي ہے ۔ يہاں خوبصورت مرغُزار اور شفاف پاني کے چشمے اور دريا موجوکالام ,مدين اور بحرين ميں زندگي کي تمام سہوليات بشمولِ اعلٰي تعليمي ادارے موجود ہيں۔ یہاں کے لوگ انتہائي محنتي اورذہني لحاظ سے کافي ترقي يافتہ ہيں۔

[ترمیم] شماريات

ضلع کا کُل رقبہ 5337 مربع کلوميٹر ہے۔

یہاں في مربع کلو میٹر 295 افراد آباد ہيں

سال 2004-05ميں ضلع کي آبادي 1577000 تک پہنچ جائے گي ۔

دیہي آبادي کا بڑا ذریعہ معاش زراعت ہے ۔

کُل قابِل کاشت رقبہ98720 ہيکٹيرزھے


Wiki letter w.svg یہ ابھی نامکمل مضمون ہے۔آپ اس میں ترمیم کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

‘‘http://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%B3%D9%88%D8%A7%D8%AA’’ مستعادہ منجانب