چکوال
| چکوال Chakwal |
|
|---|---|
|
|
|
| متناسقات: 32°33′N 72°31′E / 32.55°N 72.51°E | |
| ملک | پاکستان |
| صوبہ | پنجاب |
| ضلع | ضلع چکوال |
| حکومت | |
| - رکن صوبائی اسمبلی | چوہدری لیاقت علی خان |
| بلندی | 498 میٹر (1,634 فٹ) |
| آبادی (2010) | |
| - کُل | 117,221 |
| منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (یو ٹی سی+5) |
| ڈاک رمز | 48000 |
| رمز ھاتف | 0543 |
| یونین کونسلوں کی تعداد | 5 |
چکول، صوبہ پنجاب کا ایک شہر اور ضلع چکول کا صدر مقام ہے۔ 1940 کے ضلع جہلم کے گزٹ کے مطابق چکوال کا نام چوہدری چاکو خان جو کہ میر منہاس راجپوت قبیلے کے سردار تھے کے نام پر رکھا گیا۔ چکوال اچھی نسل کے بیل اور گھوڑوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ پاکستان فوج میں کافی تعداد میں فوجی چکوال سے تعلق رکھتے ہیں۔ دوسرا ہندوستانی صوبیدار خداداد خان جسے وکٹوریہ کراس ملا، محمد اکبر خان جو پہلے ہندوستانی تھے جن کہ برطانوی فوج میں جنرل بنے اور عزیم جنرل افتخار خان کا چکوال سے تھا۔ آزادی کے بعد چکوال سے بہت سی مشہور شخصیات جیسا کہ جنرل عبدلماجد ملک، جنرل عبدالقیوم، میجر جنرل فاروق ملک، آئی جی پنجاب پولیس عطا حسین، میجر جنرل مظفر، محمد منیر اور سیاستدان جیسا کہ سردار محمد اشرف خان، سردار خضر حیار خان، سردار غلام عباس اور میجر(ر) طاہر اقبال شامل ہیں۔ ضلع چکوال میں اعوان نسل کے لوگ بہت بڑی تعداد میں آباد ہیں. خصوصاً علاقہ ونہار میں زیاده ترآبادی اعوان نسل پر مشتمل ہے.
مزید
یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
|
||||||||||||||||||||||||||