جبی شاہ دلاور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جبی شاہ دلاور
Jabbi Shah Dilawar
عرفیت: Jabbi
ملکپاکستان
صوبہپنجاب
ضلعچکوال
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
 • گرما (گرمائی وقت)+6 (UTC)

جبی شاہ دلاور (انگریزی: Jabbi Shah Dilawar) پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو ضلع چکوال میں واقع ہے۔ جبی شاہ دلاور ایک مشہور گاؤں ہے اورضلع چکوال کی ایک یونین کونسل ہے۔ ( ضلع چکوال کی یو نین کو نسل نمبر -64 ہے)۔جی شاہ دلاور تلہ گنگ شہر سے شمال مغرب کی سمت میں تقریباً49 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جی شاہ دلاور کے مغرب میں ڈھوک کیری ڈھوک کھگھی، ڈھوک شاہو خیل، ڈھوک پہاڑ خیلاں اور علی حیدر پور، شمال میں ڈھوک بتنال، بھا جوڑ، بروالا، چھوئی اور ڈھوک حاجی فیروز، مشرق میں کو ٹیڑہ جبکہ جنوب میں ڈھوک، ڈھوک روشنال والی، ڈھوک پالی، ڈھوک استال والی، ڈھوک تو فکی، را جاوالی ڈھوک، تلی والی ڈھوک، ڈھوگ اڑل واقع ہیں۔ اس میں بہت سے علاقے شامل ہیں جن میں شاہ محمد والی علی حیدر پور، کوٹیٹرہ۔ دندی۔ سرہالی اور گرد و نواح کی آبادیاں بھی شامل ہیں۔[1] جبی شاہ دلاور اور تلہ گنگ سے 45 کلومیٹر مغرب کی طرف چکوال اور اٹک کی کی باؤنڈری پر واقع ہیں یہ گاؤں جبی یا جبی شاہ دلاور کے نام سے مشہور ہے ہے قیام پاکستان سے پہلے بھی اپنی شان و شوکت کے ساتھ برصغیر میں موجود تھا قیام پاکستان کے بعد 1985ء تک یہ گاؤں ضلع اٹک میں شامل رہا بعد ازاں اسے ضلع چکوال میں شامل کر دیا گیا یہ خوبصورت گاؤں ہے جس کے شمال میں دریائے سواں اور پوٹھواری پہاڑی سلسلہ جنوب اور مشرق میں سرسبز کھیت اور مغرب میں دریائے سواں سے ملحق صحرا اور ایک قدرتی چراگاہ کچہ واقع ہے اس کی وجہ شہرت یہاں پر موجود حضرت بابا نور محمد صاحب المعروف چھ آنکھوں والی سرکار کا مزار ہے جہاں لوگ ملک کے عرض و طول سے زیارت کے لیے آتے ہیں اس مزار کے احاطے میں ہر سال مارچ اپریل میں میلوں کا انعقاد ہوتا ہے یہاں پر اشیاء خور و نوش کی خریدوفروخت کے علاوہ اونٹوں کی منڈی بھی لگتی ہے ہے یہاں ایک لڑکوں کا ہائی اسکول لڑکیوں کا مڈل اسکول اور ایک پرائیویٹ اسکول ہے اور قریبی آبادیوں سے بچے تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے آتے ہیں جبی شاہ دلاور سے ملحقہ آبادیوں کے نام درج ذیل ہیں ہیں ڈھوک پھلی (جنوبی) ڈھوک ٹاہلی، ڈھوک روشنال، کڑی، دھرک، ڈھوک بابا لیس، بریاں ناڑی، اچھڑی، چھوئی، ڈھوک بڈھنال، ڈھوک بھجور اورڈھوک پھلی(شمالی) ہیں

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Jabbi Shah Dilawar"