پاکستان کے اضلاع

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
پاکستان

مقالہ بسلسلہ مضامین:
پاکستان کی حکومت اور سیاست



پاکستان میں کل 125 اضلاع اور 7 قبائلی علاقے ہیں۔ اگست 2000ء سے قبل اضلاع ڈویژن کے تحت ہوتے تھے لیکن اس وقت ڈویژن کو ختم کرکے اضلاع کو براہ راست صوبوں کے ماتحت کردیا گیا۔

فہرست

جائزہ [ترمیم]

پاکستان
صوبے و عملداریاں اضلاع / علاقہ جات رقبہ مربع کلومیٹر آبادی بمطابق 1998ء کثافت آبادی افراد فی مربع کلومیٹر
بلوچستان 30 347,190 6,566,000 18.9
خیبر پختونخوا 24 74,521 17,744,000 238.1
پنجاب 36 205,345 73,621,000 358.52
سندھ 23 140,914 30,440,000 216.02
اسلام آباد 1 906 805,000 880.8
قبائلی علاقہ جات 7 27,220 3,176,000 116.7
آزاد کشمیر 10 13,297 2,972,500 258
گلگت بلتستان 7 72,971 1,800,000 24.8

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات 7 قبائلی علاقہ جات بشمول 6 سرحدی علاقے


2001ء سے قبل پاکستان میں کل 106 اضلاع تھے تاہم کراچی کے تمام اضلاع شرقی، غربی، جنوبی، وسطی اور ملیر کو ضلع کراچی میں ضم کرنے سے ان کی تعداد گھٹ کر 102 رہ گئی۔ دسمبر 2004ء میں سندھ میں 4 نئے اضلاع کے قیام سے یہ تعداد ایک مرتبہ پھر بڑھ کر 106 ہوگئی۔ ان نئے اضلاع کے حوالے سے کوئی اعداد و شمار دستیاب نہیں۔ ان اضلاع میں سے عمر کوٹ 2000ء سے قبل بھی ضلع تھا جبکہ کشمور، قمبر اور جامشورو پہلی مرتبہ ضلع بنے ہیں۔ مئی 2005ء میں حکومت پنجاب نے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل ننکانہ صاحب کو ضلع کا درجہ دیا جس کے بارے میں اعداد و شمار بھی دستیاب نہیں۔ پنجاب میں ایک نیا ضلع چنیوٹ بھی بنا ہے جو فروری 2009ء میں تشکیل پایا۔ آزاد کشمیر میں 7 جبکہ گلگت و بلتستان میں 7 اضلاع ہیں۔

اس طریقہ سے صوبوں کے 114 اضلاع، آزاد کشمیر کے 7 اور گلگت بلتستان کے 7 اضلاع ملا کر پاکستان میں کل 128 اضلاع ہیں۔ اس کے علاوہ قبائلی علاقوں کی سات ایجنسیاں بھی ہیں جن کی الگ حیثیت ہے۔

دارالحکومت [ترمیم]

اضلاع رقبہ مربع کلومیٹر آبادی بمطابق 1998ء کثافت آبادی افراد فی مربع کلومیٹر
اسلام آباد 906 805,235 889

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات [ترمیم]

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات
ایجنسی رقبہ مربع کلومیٹر آبادی بمطابق 1998ء آبادی کثافت افراد فی مربع کلومیٹر
باجوڑ ایجنسی 595,227
خیبر ایجنسی 546,730
کرم ایجنسی 448,310
مہمند ایجنسی 334,453
شمالی وزیرستان 361,246
اورکزئی ایجنسی 225,441
جنوبی وزیرستان 429,841
بشمول 6 سرحدی علاقہ جات 235,083
قبائلی علاقہ جات 27,220 3,176,331 117

بلوچستان کے اضلاع [ترمیم]

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے 30 اضلاع ہیں [1]جن کی فہرست درج ذیل ہے:

بلوچستان کے اضلاع
شمار ضلع رقبہ (مربع کلومیٹر) آبادی (1998ء) کثافت آبادی فی مربع کلومیٹر
1 آواران 29,510 118,173 4
2 بارخان 3,514 103,545 29
3 بولان 7,499 288,056 38
4 پنجگور 16,891 234,051 14
5 پشین 7,819 367,183 47
6 جعفر آباد 2,445 432,817 177
7 جھل مگسی 3,615 109,941 30
8 چاغی 50,545 202,564 4
9 خاران 48,051 206,909 4
10 خضدار 35,380 417,466 12
11 ڈیرہ بگتی 10,160 181,310 18
12 زیارت 1,489 33,340 22
13 ژوب 20,297 275,142 14
14 سبی 7,796 180,398 23
15 شیرانی --- --- ---
16 قلات 6,622 237,834 36
17 قلعہ سیف اللہ 6,831 193,553 28
18 قلعہ عبداللہ 3,293 370,269 112
19 کچھی --- --- ---
20 کوہلو 7,610 99,846 13
21 کوئٹہ 2,653 744,802 281
22 کیچ (تربت) 22,539 413,204 18
23 گوادر 12,637 185,498 15
24 لسبیلہ 15,153 312,695 21
25 لورالائی 9,830 295,555 30
26 مستونگ 5,896 179,784 30
27 موسی خیل 5,728 134,056 23
28 نصیر آباد 3,387 245,894 73
29 نوشکی --- --- ---
15 واشک --- --- ---
مجموعاً صوبہ بلوچستان 347,190 6,563,885 19
اوپر دیے گئے مواد کا تعلق 1998ء سے ہے جب بلوچستان کے 26 اضلاع تھے چنانچہ نئے اضلاع کا مواد شامل نہیں۔ یہ اضلاع سابقہ اضلاع سے کاٹ کر بنائے گئے لہٰذا ان کی آبادی اور رقبہ ان کے پرانے ضلع میں شامل ہے۔

خیبر پختونخواہ کے اضلاع [ترمیم]

خیبر پختونخواہ کے اضلاع
ضلع رقبہ مربع کلومیٹر آبادی بمطابق 1998ء آبادی کثافت افراد فی مربع کلومیٹر
ایبٹ آباد 1,967 880,666 448
بنوں 1,227 675,667 551
بٹگرام 1,301 307,278 236
بونیر 1,865 506,048 271
تور غر
چارسدہ 996 1,022,364 1,026
چترال 14,850 318,689 21
ڈیرہ اسماعیل خان 7,326 852,995 116
ہنگو 1,097 314,529 287
ہری پور 1,725 692,228 401
کرک 3,372 430,796 128
کوہاٹ 2,545 562,644 221
کوہستان 7,492 472,570 63
لکی مروت 3,164 490,025 155
دیر زیریں 1,582 717,649 454
مالاکنڈ 952 452,291 475
مانسہرہ 4,579 1,152,839 252
مردان 1,632 1,460,100 895
نوشہرہ 1,748 874,373 500
پشاور 1,257 2,019,118 1,606
شانگلہ 1,586 434,563 274
صوابی 1,543 1,026,804 665
سوات 5,337 1,257,602 236
ٹانک 1,679 238,216 142
دیر بالا 3,699 575,858 156
خیبر پختونخواہ 74,521 17,735,912 238

پنجاب کے اضلاع [ترمیم]

پنجاب کے اضلاع
ضلع رقبہ مربع کلومیٹر آبادی بمطابق 1998ء آبادی کثافت افراد فی مربع کلومیٹر
اٹک 6,857 1,274,935 186
اوکاڑہ 4,377 2,232,992 510
بہاولنگر 8,878 2,061,447 232
بہاولپور 24,830 2,433,091 98
بھکر 8,153 1,051,456 129
پاک پتن 2,724 1,286,680 472
ٹوبہ ٹیک سنگھ 3,252 1,621,593 499
جھنگ 8,809 2,834,545 322
جہلم 3,587 936,957 261
چکوال 6,524 1,083,725 166
چنیوٹ - - -
حافظ آباد 2,367 832,980 352
خانیوال 4,349 2,068,490 476
خوشاب 6,511 905,711 139
ڈیرہ غازی خان 11,922 1,643,118 138
راجن پور 12,319 1,103,618 90
راولپنڈی 5,286 3,363,911 636
رحیم یار خان 11,880 3,141,053 264
ساہیوال 3,201 1,843,194 576
سرگودھا 5,854 2,665,979 455
سیالکوٹ 3,016 2,723,481 903
شیخو پورہ 5,960 3,321,029 557
فیصل آباد 5,856 5,429,547 927
قصور 3,995 2,375,875 595
گجرات 3,192 2,048,008 642
گوجرانوالہ 3,622 3,400,940 939
لاہور 1,772 6,318,745 3,566
لودھراں 2,778 1,171,800 422
لیہ 6,291 1,120,951 178
مظفر گڑھ 8,249 2,635,903 320
ملتان 3,720 3,116,851 838
منڈی بہاؤ الدین 2,673 1,160,552 434
میانوالی 5,840 1,056,620 181
نارووال 2,337 1,265,097 541
ننکانہ صاحب --- --- ---
وہاڑی 4,364 2,090,416 479
صوبہ پنجاب 205,345 73,621,290 359

سندھ کے اضلاع [ترمیم]

سندھ کے اضلاع
ضلع رقبہ مربع کلومیٹر آبادی بمطابق 1998ء آبادی کثافت فی مربع کلومیٹر
بدین 6,726 1,136,044 169
دادو 19,070 1,688,811 89
گھوٹکی 6,083 970,549 160
حیدر آباد 5,519 2,891,488 524
جیکب آباد 5,278 1,425,572 270
جامشورو --- --- ---
کراچی 3,527 9,856,318 2,795
کشمور --- --- ---
خیر پور 15,910 1,546,587 97
لاڑکانہ 7,423 1,927,066 260
مٹیاری --- --- ---
میر پور خاص 2,925 1,569,030 536
نوشہرو فیروز 2,945 1,087,571 369
نواب شاہ 4,502 1,071,533 238
قمبر --- --- ---
سانگھڑ 10,728 1,453,028 135
شکار پور 2,512 880,438 350
سکھر 5,165 908,373 176
ٹنڈو الہ یار --- --- ---
ٹنڈو محمد خان --- --- ---
تھرپارکر 19,638 914,291 47
ٹھٹہ 17,355 1,113,194 64
عمر کوٹ --- --- ---
سندھ 135,306 30,439,893 225

آزاد کشمیر کے اضلاع [ترمیم]

آزاد کشمیر کے اضلاع

آزاد کشمیر یا پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کو آٹھ اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں سات پرانے اور ایک نیا ضلع نیلم شامل ہے۔

ضلع رقبہ مربع کلومیٹر آبادی بمطابق 1998ء آبادی کثافت فی مربع کلومیٹر
ضلع باغ 1,368 351,000 456
ضلع بھمبر 1,516 401,000 265
ضلع پونچھ 855 524,000 613
ضلع سدھنوتی 569 278,000 489
ضلع کوٹلی 1,862 746,000 401
ضلع مظفر آباد 2,496 615,000 375
ضلع میر پور 1,010 419,000 415
ضلع نیلم 3,621 171,000 47
ضلع حویلی 598 138,000 231
ضلع ہٹیاں 854 225,000 263
آزاد کشمیر 14,749 3,868,000 262

گلگت بلتستان کے اضلاع [ترمیم]

گلگت و بلتستان کے اضلاع

گلگت و بلتستان اب سات اضلاع پر مشتمل ہے جن میں سے دو بلتستان میں، تین گلگت اور دو ہنزہ۔نگر کے اضلاع ہیں۔ اس سے پہلے ہنزہ۔نگر کو بھی گلگت ڈویژن میں شمار کیا جاتا تھا جسے اب علیحدہ کر دیا گیا ہے۔


ضلع رقبہ مربع کلومیٹر آبادی بمطابق 1998ء آبادی کثافت فی مربع کلومیٹر
ضلع گانچے 9,400 88,366
ضلع سکردو 18,000 214,848
ضلع استور 8,657 71,666
ضلع دیامر 10,936 131,925
ضلع غذر 9,635 120,218
ضلع گلگت 39,300 383,324
ضلع ہنزہ۔نگر(نیا ضلع) ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
گلگت و بلتستان 14,749 3,868,000 262

نئے ضلع ہنزہ۔نگر کا رقبہ اور آبادی ابھی گلگت کے ساتھ شامل ہے کیونکہ درست شمار دستیاب نہیں:
گلگت و بلتستان کے کل رقبہ کا درست شمار دستیاب نہیں اور مختلف جگہ مختلف رقبے ملتے ہیں اس لیے یہاں صرف تمام رقبوں کا درست مجموعہ دیا گیا ہے

مآخذ [ترمیم]