ضلع سکھر
| ضلع سکھر | |
| سکر | |
![]() |
|
| عمومی معلومات | |
| ملک | |
| صدر مقام | سکھر |
| صوبہ | سندھ |
| رقبہ | 5165 مربع کلومیٹر |
| آبادی | 908،373 بمطابق 1998ء |
| زبانیں | سندھی، اردو |
| منطقۂ وقت | متناسق عالمی وقت +5 |
| ناظم | سید ناصر حسین شاہ [1] |
| نائب ناظم | عبد اللہ گھمرو |
| تحصیل | 4 سکھر روہڑی صالح پٹ پنو عاقل |
| صوبہ سندھ کے نقشے میں ضلع سکھر محل وقوع | |
ضلع سکھر پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔ آخری قومی مردم شماری 1998ء کے مطابق ضلع کی کل آبادی 908،373 ہے جبکہ کل رقبہ 5165 مربع کلومیٹر ہے۔ ضلع سکھر کی چار تحصیلیں مزید 46 یونین کونسلوں میں تقسیم ہیں۔
فہرست |
محل وقوع [ترمیم]
ضلع سکھر بالائی سندھ میں دریائے سندھ کے کناروں پر واقع ہے۔ اس کے شمال مغرب میں ضلع شکارپور، شمال میں ضلع کشمور، مشرق میں ضلع گھوٹکی، اور جنوب و جنوب مغرب میں ضلع خیرپور واقع ہے۔
انتظامی تقسیم [ترمیم]
ضلع انتظامی طور پر چار تحصیلوں (تعلقوں) میں تقسیم ہے:
اہمیت [ترمیم]
ضلع کا صدر مقام سکھر شہر ہے، جو سندھ کے اہم شہروں میں سے ایک ہے۔ بالائی سندھ میں سکھر سب سے بڑی شہری آبادی کا حامل شہر ہے اس لیے یہ علاقے کاروباری، صنعتی و ثقافتی لحاظ سے ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔
علاوہ ازیں یہاں کا سکھر بیراج سندھ کے نہری نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ یہاں کا صنعتی علاقہ بالائی سندھ کی صنعتی ضروریات پوری کرتا ہے۔
پنو عاقل میں ملک کی بڑی عسکری چھاؤنیوں میں سے ایک واقع ہے۔ صالح پٹ زیادہ تر دیہی علاقوں پر مشتمل ہے۔ ان 5 تحصیلوں میں سے بلحاظ آبادی و رقبہ روہڑی سب سے چھوٹی تحصیل ہے، لیکن تاریخی اعتبار سے اور اہم ریلوے اسٹیشن کے باعث اس کی اہمیت زیادہ ہے۔
دریائے سندھ سکھر اور روہڑی کے شہروں کے درمیان سے گزرتا ہے جہاں اس پر سکھر بیراج تعمیر کر کے اس سے کل 5 بڑی نہریں نکالی گئی ہیں۔ دونوں شہروں کے درمیان نقل و حمل کے لیے ایک ریلوے پل اور سکھر بیراج کے علاوہ دو عام گاڑیوں کے لیے پل شامل ہیں۔ ان میں لینس ڈاؤن پل کو تاریخی اہمیت حاصل ہے۔
اعداد و شمار [ترمیم]
| تحصیل | آبادی بمطابق 1998ء | رقبہ (مربع کلومیٹر) | یونین کونسلیں | دیہات |
|---|---|---|---|---|
| سکھر | 374,178 | 274 | 20 | 78 |
| سکھر شہر | - | - | - | - |
| روہڑی | 224,362 | 1319 | 11 | 550 |
| صالح پٹ | 64,646 | 2339 | 03 | 297 |
| پنو عاقل | 245,187 | 1233 | 12 | 516 |
| کل | 908,373 | 5165 | 46 | 1441 |
1998ء کی قومی مردم شماری کے مطابق ضلع سکھر کی کل 49.76 فیصد آبادی شہری ہے، اس طرح یہ صوبہ سندھ کا تیسرا سب سے زیادہ شہری آبادی کا حامل ضلع ہے۔
مشہور شخصیات [ترمیم]
ضلع سکھر سندھ کی سیاست میں اہم کردار کا حامل ہے اور یہاں سے کئی مشہور شخصیات اعلی سرکاری عہدوں پر فائز رہی ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں:
- عبد الستار پیرزادہ - سابق وفاقی وزیر قانون
- حفیظ پیرزادہ - سابق وفاقی وزیر قانون
- اسلام الدین شیخ - سابق وفاقی وزیر تعلیم
- خورشید شاہ - سابق وفاقی وزیر تعلیم، موجودہ وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت (بمطابق 2009ء)
- اسد اللہ بھٹو - امیر جماعت اسلامی سندھ (بمطابق 2009ء)
حوالہ جات [ترمیم]
- ^ قومی تعمیر نو بیورو ضلع ناظمین کی فہرست - سندھ
|
|||||||||||||
