ضلع شکارپور

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
ضلع  شکارپور
شڪارپور
عمومی معلومات
ملک پاکستان کا پرچم پاکستان
صدر مقام شکارپور
صوبہ سندھ 
رقبہ 2512 مربع کلومیٹر
آبادی 880438 بمطابق 1998ء
زبانیں سندھی، اردو، بلوچی
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت +5
رمزِ ڈاک 78100
رمزِ بعید تکلم 726
ناظم محمد عارف خان [1]
نائب ناظم تقی عباس کماریو
تحصیل
گڑھی یاسین
خانپور
لکھی
شکارپور



صوبہ سندھ کے نقشے میں ضلع شکارپور محل وقوع
اس خانے میں: معائنہ · بحث · ترمیم

ضلع شکارپور پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے جس کا ضلعی صدر مقام شکارپور شہر ہے۔

2512 مربع کلومیٹر پر پھیلے اس ضلع کی آبادی 880،438 (بمطابق قومی مردم شماری1998ء) ہے جس میں سے 23.51 فیصد شہروں میں مقیم ہے۔

فہرست

انتظامی تقسیم

انتظامی طور پر ضلع شکارپور چار تحصیلوں (تعلقوں) میں تقسیم ہے:

محل وقوع

ضلع شکارپور شمالی سندھ میں واقع ہے جس کے شمال اور شمال مغرب میں ضلع جیکب آباد، شمال مشرق میں ضلع کشمور، مشرق میں ضلع سکھر، جنوب میں ضلع خیرپور اور جنوب مغرب میں ضلع لاڑکانہ واقع ہے۔

ذرائع نقل و حمل

ضلع شکارپور بالائی سندھ میں اہم مقام پر واقع ہے اور یہاں سے دو قومی شاہراہیں (این-65 اور این-55) گزرتی ہیں۔ یہ دونوں شاہراہیں بالترتیب سندھ کو بلوچستان اور سندھ و بلوچستان کو پنجاب سے منسلک کرتی ہیں۔ این 55، جسے عام طور پر انڈس ہائی وے کہا جاتا ہے، دریائے سندھ کے مشرقی کنارے پر واقع قومی شاہراہ (این-5 یا نیشنل ہائی وے) کے بعد دوسرا اہم ترین راستہ ہے جو کراچی کو پشاور سے منسلک کرتا ہے۔ جبکہ این 65 سکھر سے شروع ہو کر کوئٹہ پر ختم ہوتا ہے اور بلوچستان کو صوبہ سندھ سے منسلک کرنے والی ایک اہم شاہراہ ہے۔ علاوہ ازیں شکارپور سے بذریعہ انڈس ہائی وے رتودیرو بھی پہنچا جا سکتا ہے جہاں سے گوادر کے لیے ایک شاہراہ نکلتی ہے جسے ایم-8 کہا جاتا ہے۔

اہمیت

ماضی میں شکارپور ایران اور وسط ایشیا سے بذریعہ قندھار ہندوستان جانے والے قافلوں کے لیے ایک اہم پڑاؤ کی حیثیت رکھتا تھا تاہم برطانوی راج میں سکھر کی اہمیت بڑھ جانے کے باعث شکارپور اپنی قدر کھو بیٹھا۔ تاہم اپنی مٹھائیوں اور اچاروں کے باعث آج بھی سندھ بھر میں شہرت رکھتا ہے۔

شکارپور کے علاوہ باقی تینوں تحصیلیں خانپور، گڑھی یاسین اور لکھی پسماندہ علاقے ہیں اور خاص طور پر سندھ میں قبائلی جھگڑوں کی آماجگاہ ہیں۔ یہ سندھ کے ان اضلاع میں شامل ہے جہاں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کی وارداتیں سب سے زیادہ ہوتی ہیں۔

اہم شخصیات

Nuvola apps important.svg  
http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=%D8%AE%D8%A7%D8%B5%3ALog&type=delete&user=&page=HAZF.PNG
(اس انتظامی سانچہ کو رائے دہی کے بغیر نکالنا منع ہے)

تجویز کنندہ کے نزدیک یہ مضمون حذف کر دیا جانا چاہیے --- وجہ --- اگر شخصیات اہم ہیں تو وکیپیڈیا پر ان کا علیحدہ صفحہ بناؤ۔ شہر کے مضمون میں شخصیات نہین لکھی جا سکتی

اگر آپ کے خیال میں اسے حذف نہیں ہونا چاہیے تو ، ضلع شکارپور ، کے - صفحۂ تبادلۂ خیال - پر رائے دیجیۓ۔

مضمون کی بقا کیلیے کوئی ٹھوس وجہ نہ دیے جانے کی صورت میں یہ مضمون مجوزہ تاریخ؛(جو متعین نہیں کی گئی) کے بعد حذف کیا جا سکتا ہے۔

اگر یہ مضمون آپ نے تخلیق کیا ہے تو براہ کرم برا نہ منائیں۔ بلکہ اس مضمون کو ہدایات برائے تحریر کے مطابق بہتر بنانے کی کوشش کریں تاکہ یہ ویکیپیڈیا کی حذف حکمت عملی کے مطابق قابل قبول ہو جائے۔امیدوار برائے حذف شدگی · نوشتۂ حذف شدگی


شکارپور نے پاکستان کو کئی اہم شخصیات سے نوازا ہے جن میں سب سے معروف سندھی و اردو کے مشہور شاعر شیخ ایاز تھے۔ آپ کے علاوہ درج ذیل اہم شخصیات کا تعلق ضلع شکارپور سے تھا:

حوالہ جات

  1. ^ قومی تعمیر نو بیورو ضلع ناظمین کی فہرست - سندھ
ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں