ضلع خیرپور

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
ضلع  خیرپور
FaizMahal.jpg
عمومی معلومات
ملک پاکستان کا پرچم پاکستان
صدر مقام خیرپور
صوبہ سندھ 
رقبہ 15،910 مربع کلومیٹر
آبادی 1،515،000 بمطابق 1998ء
زبانیں سندھی
پنجابی
اردو
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت +5
رمزِ ڈاک 66020
رمزِ بعید تکلم 243
ناظم سید نیاز حسین شاہ جیلانی
نائب ناظم میر ڈنل خان ٹالپر
تحصیل
خیرپور
صوبھو دیرو
فیض گنج
کنگری
کوٹ ڈجی
گمبٹ
میرواہ
نارہ



صوبہ سندھ میں ضلع خیرپور کا محل وقوع
اس خانے میں: معائنہ · بحث · ترمیم

ضلع خیرپور پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔ 15 ہزار 910 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا یہ ضلع صوبے کے بڑے اضلاع میں سے ایک ہے۔ ضلعی صدر مقام خیرپور میرس کا شہر ہے۔

ضلع خیرپور شمالی سندھ میں واقع ہے، جس کے شمال میں سکھر، جنوب میں سانگھڑ اور نواب شاہ، مغرب میں لاڑکانہ اور نوشہرو فیروز کے اضلاع ہیں جبکہ مشرق میں اس کی سرحدیں بھارت سے ملتی ہیں۔

فہرست

[ترمیم] آبادیاتی خصوصیات

1998ء کی قومی مردم شماری کے مطابق ضلع کی کل آبادی 15،46،587 ہے جس میں سے 23.23 فیصد آبادی شہروں میں رہتی ہے۔ آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح 2.71 فیصد ہے۔ ضلع میں کم از کم 10 گھروں کے 1709 دیہی علاقے ہیں جن کی آبادی 200 سے ایک ہزار تک ہے۔

مردم شماری کے مطابق ضلع کی بیشتر آبادی مسلم ہے جو کل آبادی کا 96.86 فیصد ہیں جبکہ ہندو 2.93 فیصد کے ساتھ سب سے بڑی اقلیت ہیں۔ سندھی 93.85 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے جبکہ پنجابی 3.16 فیصد اور اردو 1.37 فیصد لوگ بولتے ہیں۔

[ترمیم] انتظامی تقسیم

ضلع خیرپور کل 8 تحصیلوں میں تقسیم ہے:

[ترمیم] تاریخ

ضلع خیرپور ایک تاریخی حیثیت کا حامل ہے کیونکہ تقسیم ہند سے قبل یہاں ٹالپر خاندان کی قائم کردہ ریاست خیرپور موجود تھی۔ یہ ریاست 1783ء سے 1955ء تک قائم رہی۔ 14 اگست 1947ء کو ریاست نے پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ 1955ء میں حکومت کی جانب سے ریاستوں کے خاتمے کے اعلان کے بعد ریاست خیرپور کا خاتمہ کر کے اسے صوبہ مغربی پاکستان میں شامل کر دیا گیا۔

یہ علاقہ شیعہ سنی تنازع کا زبردست مرکز رہا ہے اور 1963ء میں عاشورۂ محرم کے جلوس پر مقامی مدرسے کے طلباء کے حملے میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

[ترمیم] اہم سیاحتی مقامات

ضلع خیرپور کئی تاریخی مقامات کا حامل ہے جن میں ٹالپروں کا بنایا گیا قلعہ کوٹ ڈجی معروف حیثیت رکھتا ہے۔ خیرپور میرس شہر میں واقع فیض محل 1798ء میں قائم کیا گیا ایک محل ہے جو شہر کی سب سے اہم عمارت ہے۔ (تصویر بائیں جانب ملاحظہ کیجیے)

ضلع خیرپور کے شمال مغرب میں صحرائے تھر واقع ہے، جو سیاحوں کے لیے پرکشش حیثیت کا حامل ہے۔

[ترمیم] اہم شخصیات

پاکستان کی تاریخ اور قبل از تقسیم ہند کی کئی اہم شخصیات ضلع خیرپور سے تعلق رکھتی تھیں اور ہیں، جن میں شامل ہیں:

[ترمیم] زراعت

ضلع خیرپور دریائے سندھ کے مشرقی کنارے پر واقع ہے اور اسی سے نکلنے والی نہروں سے سیراب ہوتا ہے۔ یہاں کی سب سے اہم اور مشہور کاشت کھجور ہے جس کے باعث پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ کھجوریں پیدا کرنے والے ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔ بلوچستان کے علاوہ پاکستان میں کھجور کی پیداوار کا سب سے اہم علاقہ ضلع خیرپور ہی ہے۔

[ترمیم] تعلیم

ضلع خیرپور کا سب سے اہم تعلیمی ادارہ جامعہ شاہ عبد اللطیف بھٹائی ہے۔ جبکہ سپیریئر سائنس کالج بھی ایک اہم درسگاہ ہے۔

[ترمیم] قبائل

ضلع میں کئی قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد بستے ہیں جن میں اہم درج ذیل ہیں: سید، جمالی، ٹالپر،بھٹی، ٹگڑ، خواجہ، ابڑو، میمن، شیخ، پھلپوٹو، وسن، سولنگی، میتلہ، سولنگی، شر، بھنگو، جسکانی، خاصخیلی، ملاح، ملک، بیہن، سومرو، جونیجو، رند، لغاری، جتوئی، لاشاری، چنہ، کھرل، چغتائی، عباسی اور بوزدار۔

[ترمیم] متعلقہ مضامین

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں