ضلع مٹیاری

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
ضلع  مٹیاری
مٽياري
عمومی معلومات
ملک پاکستان کا پرچم پاکستان
صدر مقام مٹیاری
صوبہ سندھ 
رقبہ 1417 مربع کلومیٹر
آبادی 5 لاکھ 25 ہزار بمطابق 2009ء
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت +5
ناظم سید محمد علی شاہ[1]
نائب ناظم نور محمد خان نظامانی
تحصیل
ہالا
مٹیاری
سعید آباد



صوبہ سندھ کے نقشے میں ضلع مٹیاری کا محل وقوع
اس خانے میں: معائنہ · بحث · ترمیم

ضلع مٹیاری پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔ 4 اپریل 2005ء نے جب سابق وزیر اعلی ارباب غلام رحیم کی حکومت نے ضلع حیدرآباد کو چار حصوں میں تقسیم کیا تو تخلیق پانے والے اضلاع میں یہ ضلع بھی شامل تھا۔ منقسم ضلع حیدرآباد کے بطن سے جنم لینے والے ضلع مٹیاری میں مٹیاری اور ہالا کی تحصیلیں شامل کی گئیں جبکہ سعید آباد کی نئی تحصیل قائم کر کے اسے بھی ضلع مٹیاری کا حصہ بنایا گیا۔

ضلع کا کل رقبہ 1417 مربع کلومیٹر ہے، جبکہ اندازا اس کی آبادی 5 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہے۔

ضلع مٹیاری کی سرحدیں شمال میں ضلع نواب شاہ، جنوب میں ضلع حیدرآباد، مشرق میں ضلع سانگھڑ اور ضلع ٹنڈو الہ یار اور مغرب میں دریائے سندھ سے ملتی ہیں، جس کے پار ضلع جامشورو واقع ہے۔

فہرست

[ترمیم] انتظامی تقسیم

انتظامی طور پر ضلع تین تحصیلوں (تعلقوں) میں تقسیم ہے:

جبکہ یہ تین تحصیلیں مزید 19 یونین کونسلوں میں تقسیم ہیں۔

[ترمیم] اہمیت

سندھ کے عظیم صوفی شاعر شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے مزار کے باعث اس ضلع کو اہم تاریخی حیثیت حاصل ہے جبکہ ہالا میں مخدوم نوح کی درگاہ اور شاہ عبد اللطیف کی جائے پیدائش ہالا حویلی یہاں کے دیگر تاریخی مقامات ہیں۔

یہ ضلع قومی شاہراہ (این-5) کے ذریعے ملک بھر سے ملا ہوا ہے، جبکہ مرکزی ریلوے لائن بھی اس ضلع سے گزرتی ہے۔

[ترمیم] اہم شخصیات

اس چھوٹے سے ضلع سے متعدد اہم شخصیات ابھر کر سامنے آئی ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں:

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ^ قومی تعمیر نو بیورو ضلع ناظمین کی فہرست - سندھ
ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں