ضلع حیدرآباد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش


ضلع  حیدرآباد
حيدرآباد
عمومی معلومات
ملک Flag of Pakistan.svg پاکستان
صدر مقام حیدرآباد
صوبہ سندھ 
آبادی 43 لاکھ 39 ہزار 445 بمطابق 1998ء
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت +5
ناظم کنور نوید جمیل شاہ[1]
نائب ناظم ظفر علی راجپوت
تحصیل
حیدرآباد شہر
حیدرآباددیہی
لطیف آباد
قاسم آباد


صوبہ سندھ کے نقشے میں ضلع حیدرآباد کا محل وقوع

ضلع حیدرآباد پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔ ضلعی صدر مقام حیدرآباد شہر ہے۔ 1998ء کی قومی مردم شماری کے مطابق ضلع کی کل آبادی 43،39،445 ہے جس میں سے 50.07 فیصد آبادی شہروں میں مقیم ہے۔ اس طرح یہ سندھ کا دوسرا سب سے بڑا شہری علاقہ ہے۔

ضلعی دفاتر حیدرآباد کی ٹھنڈی سڑک پر واقع ہیں جہاں ناظم، ڈی سی او کے علاوہ بہت سارے سرکاری دفاتر ہیں۔

محل وقوع[ترمیم]

ضلع حیدرآباد کے شمال میں مٹیاری، شمال مشرق میں سانگھڑ، مشرق میں ٹنڈو الہ یار اور بدین، جنوب میں ٹنڈو محمد خان، جنوب مغرب میں ٹھٹہ اور مشرق میں دریائے سندھ واقع ہے، جس کے پار جامشورو کا ضلع ہے۔

انتظامی تقسیم[ترمیم]

ضلع حیدرآباد چار تحصیلوں (تعلقوں) میں منقسم ہے:

اضلاع کی حالیہ تقسیم سے قبل مٹیاری، ٹنڈو الہ یار اور ٹنڈو محمد خان کے اضلاع بھی ضلع حیدرآباد کا حصہ تھے جنہیں 2005ء کی نئی اصلاحات کے تحت الگ ضلع بنا دیا گیا۔ 1970ء کے اوائل سے قبل ضلع بدین بھی ضلع حیدرآباد ہی کا حصہ تھا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ قومی تعمیر نو بیورو ضلع ناظمین کی فہرست - سندھ