مسلمان

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

مسلمان (عربی: مسلم، مسلمة ، فارسی: مسلمان، انگریزی:Muslim ) سے مراد وہ شخص ہے جو دینِ اسلام پر یقین رکھتا ہو۔ اگرچہ مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق اسلام خدا کا دین ہے اور یہ دین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے پہلے بھی موجود تھا اور جو لوگ اللہ کے دین پر عمل کرتے رہے وہ مسلمان ہیں۔ مثلاً قرآن کے مطابق حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی مسلمان تھے۔ مگر آج کل مسلمان سے مراد اسے لیا جاتا ہے جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے لائے ہوئے دین پر عمل کرتا ہو اور یقین رکھتا ہو۔

[ترمیم] بنیادی اسلامی عقائد

پہلے پہل جو لوگ مسلمان ہوئے وہ اس بات کا اقرار کرتے تھے کہ اللہ وحدہ لا شریک ہے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اللہ کے رسول ہیں۔ اس طریقہ سے کوئی بھی شخص دائرہ اسلام میں داخل ہوتا ہے۔ جب کوئی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو اللہ کا رسول مان لے تو اس پر واجب ہو جاتا ہے کہ ان کی ہر بات پر ایمان رکھے اور عمل کرنے کی کوشش کرے۔ مثلاً انہوں نے فرمایا کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں اور یہ کہ وہ خدا کے آخری رسول ہیں تو اس بات پر ایمان رکھنا اسلام کے واجبات میں سے ہے۔ اسلام کے بنیادی عقائد جن پر مسلمانوں کے کسی فرقہ میں کوئی اختلاف نہیں، درج ذیل ہیں

  • اللہ واحد اور لاشریک ہے۔ اس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں۔
  • حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اللہ کے آخری رسول ہیں۔
  • قرآن اللہ کی کتاب ہے اور اس کا ہر لفظ و حرف اللہ کی طرف سے ہے۔
  • قیامت اور حساب و کتاب یعنی حیات بعد الموت پر ایمان
  • نماز، روزہ، زکوٰۃ اور حج (جو حج کی استطاعت رکھتا ہو) کی فرضیت پر ایمان
  • فرشتوں، سابقہ انبیاء اور کتابوں پر ایمان

اوپر دی گئی چیزوں پر ایمان رکھنے والے کو مسلمان کہتے ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر اختلافات فروعی و سیاسی ہیں۔