اسماعیلی
| مضامین بسلسلہ شیعہ اسلام |
| اسماعیلی |
|---|
| فرقے |
| نزاریہ · مستعلیہ · دروزیہ |
| عقیدہ |
| قرآن · گنان تناسخ · وحدت وجود |
| اصول آغاخانیہ |
| ولایت · وظیفہ · زکات آغاخانی صرف آنکھ کا روزہ · امام کا دیدار · جہاد نفسی |
| تاریخ |
| سلطنت فاطمیہ حمزه علی · محمد بن اسماعیل درازی |
| امامان عصر قدیم |
| علی · حسن · حسین سجاد · باقر · صادق |
| امامان معاصر |
| محمد برهان الدین کریم آغاخان |
اسماعیلی ، اہل تشیع کا ایک تفرقہ ہے جس میں حضرت امام جعفر صادق (پیدائش 702ء) کی امامت تک اثنا عشریہ اہل تشیع سے اتفاق پایا جاتا ہے اور یوں ان کے لیۓ بھی اثنا عشریہ کی طرح جعفری کا لفظ بھی مستعمل ملتا ہے جبکہ ایک قابلِ ذکر بات یہ بھی ہے کہ اکثر کتب و رسائل میں عام طور پر جعفری کا لفظ اثنا عشریہ اہل تشیع کے لیۓ بطور متبادل آتا ہے۔ 765ء میں حضرت جعفر الصادق
کی وفات کے بعد ان کے بڑے فرزند حضرت اسماعیل بن جعفر
(721ء تا 755ء) کو سلسلۂ امامت میں مسلسل کرنے والے جعفریوں کو اسماعیلی کہا جاتا ہے جبکہ حضرت موسی بن جعفر
(745ء تا 799ء) کی امامت کو تسلیم کرنے والوں کو اثنا عشریہ کہا جاتا ہے۔ اسماعیلی تفرقے والے حضرت علی
کے بعد صرف حضرت حسین
کی امامت کے قائل ہیں اور یوں امام جعفر الصادق
ان کے لیۓ اثنا عشریہ اہل تشیع کے برخلاف چھٹے نہیں بلکہ ؛ پہلے حضرت علی
، دوسرے حضرت حسین
، تیسرے زین العابدین
اور چوتھے محمد الباقر
کے بعد پانچویں امام بن جاتے ہیں اور اسماعیل بن جعفر
چھٹے ؛ جن کے بعد محمد بن اسماعیل
(746ء تا 809ء) کو ساتویں امام کا درجہ دیا جاتا ہے۔