شافعی
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
| مقالات بہ سلسلۂ مضامین |
| ائمہ فقہ |
| فقہ اربعہ |
| تقسیم بلحاظ تقلید |
| اقسام جائز و ناجائز |
|
فرض <=> حرام |
|
|
شریعت اسلامی کی اصطلاح میں امام شافعی کی فقہ پر عمل کرنے والے مسلمان شوافع کہلاتے ہیں۔
پس منظر[ترمیم]
اہلسنت والجماعت کے چار ائمہ ہیں:
- امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اﷲ علیہ (م 150 ھ)
- امام مالک رحمۃ اﷲ علیہ ( م 189 ھ)
- امام شافعی رحمۃ اﷲ علیہ (م 204 ھ)
- امام احمد بن حنبل رحمۃ اﷲ علیہ (م 241 ھ)
ان ائمہ کرام نے اپنی خداد داد علمی و فکری صلاحیتوں اور مجتہدانہ بصیرت کی بناء پر اپنے اپنے دور میں حسب ضرورت قرآن و حدیث سے مسائل فقہ مرتب کئے، یوں ان ائمہ کے زیر اثر چار فقہی مکاتب فکر وجود میں آئے۔
- امام اعظم کے مقلدین حنفی کہلاتے ہیں۔
- امام مالک کے مقلدین مالکی کہلاتے ہیں۔
- امام شافعی کے مقلدین شوافع کہلاتے ہیں۔
- امام احمد بن حنبل کے مقلدین حنبلی کہلاتے ہیں۔
آج کے دور میں[ترمیم]
فقہ شافعی کے ماننے والوں کی تعداد فقہ حنفی کے بعد سب سے زیادہ ہے اور آج کل ان کی اکثریت ملائشیا، انڈونیشیا، حجاز، مصر و شام اور مشرقی افریقہ میں ہے۔
اہم کتابیں[ترمیم]
- کتاب الام
- الرسالہ