زیدیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

زیدیہ شیعہ ، اہل تشیع کا ایک فرقہ ہے جس میں حضرت امام سجادRAZI.PNG (پیدائش 702ء) کی امامت تک اثنا عشریہ اہل تشیع سے اتفاق پایا جاتا ہےیہ فرقہ امام زین العابدین کے بعد امام جعفر صادق کی بجائے ان کے بھائی امام زید بن زین العابدین کی امامت کے قائل ہیں۔

یمن میں ان کی اکثریت ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے ممالک میں بھی ہیں۔ وہ آئمہ جن کو زیدی معصوم سمجھتے ہیں:

  • حضرت امام علی علیہ السلام
  • حضرت امام حسن علیہ السلام
  • حضرت امام حسین علیہ السلام

ان کے بعد زیدی شیعوں میں کوئی بھی ایسا فاطمی سید خواہ وہ امام حسن کے نسل سے ہوں یا امام حسین کے نسل سے امامت کا دعوی کر سکتا ہے۔زیدی شیعوں کے نزدیک پنجتن پاک کے علاوہ کوئی امام معصوم نہیں،کیونکہ ان حضرات کی عصمت قرآن سے ثابت ہے۔ زیدیوں میں امامت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ یہ فرقہ اثنا عشری کی طرح امامت،توحید،نبوت اور معاد کے عقائد رکھتے ہیں تاہم ان کے آئمہ امام زین العابدین کے بعد اثنا عشری شیعوں سے مختلف ہیں۔لیکن یہ فرقہ اثنا عشری کے اماموں کی بھی عزت کرتے ہیں اور ان کو "امام علم" مانتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ زیدی کتابوں میں امام باقر،امام جعفر صادق اور امام عسکری وغیرہ سے بھی روایات مروی ہیں۔

مسند امام زید[ترمیم]

اس فرقے کے امام،امام زید بن زین العابدین کی ایک کتاب "مسند امام زید" ہے،جو کہ مختلف احادیث کا مجموعہ ہے۔

اہل سنت سے مطابقت[ترمیم]

یہ فرقہ اہل سنت کے بہت نزدیک ہے۔اس فرقہ کے لوگ صحابہ کرام پر تبراء کو جائز نہیں سمجھتے،تقیہ کے قائل بھی نہیں۔اس کے علاوہ یہ لوگ خلفائے راشدین کا نام بھی احترام سے لیتے ہیں البتہ امیر معاویہ اور طلحہ و زبیر سے متعلق بعض ان کے کفر کے قائل ہیں اور بعج زیدی ان اصحاب کو فاسق سمجھتے ہیں۔سب و شتم کے بھی سخت مخالف ہیں۔ وضو میں یہ لوگ اہل سنت حضرات کی طرح پاؤں دھونے کے قائل ہیں۔ اہل تشیع اچنا عشری کی طرح نماز میں قنوت نہیں پڑھتے،اور سجدگاہ بھی نہیں رکھتے۔ اہل سنت حضرات کی طرح سلام پھیرتے ہیں۔ نکاح متعہ کو حرام سمجھتے ہیں۔ امام مھدی سے متعلق زیدی عقیدہ یہی ہے کہ ان کی پیدائش نہیں ہوئی بلکہ قرب قیامت ان کی پیدائش ہوگی اور ان کی حکومت ھوگی۔

اثنا عشری سے مطابقت[ترمیم]

اس فرقے میں عقائد میں اثنا عشری سے مطابقت ہونے کے ساتھ ساتھ اذان میں بھی یہ لوگ "حی علی خیر العمل "پرھتے ہیں۔البتہ اس فرقہ کے لوگ،اذان میں"اشھد ان علیا ولی اللہ" نہیں پڑھتے۔نماز میں ہاتھ چھوڑ کر پڑھتے ہیں۔ یہ لوگ اثنا عشری کی طرح نھج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ کو مانتے ہیں۔

امام شوکانی اور زیدی مذہب[ترمیم]

مشہور عالم دین علامہ شوکانی بھی شروع میں زیدی مذہب سے ہی تعلق رکھتے تھے،اور بعد میں اس مذھب کے مصلحین میں آپ کا شمار ہوا۔

مزید پڑھیے[ترمیم]

دیگر نام[ترمیم]