جین مت
فہرست |
[ترمیم] قیام و اشاعت
اسے وردھمان مہا ویر نے قائم کیا تھا۔
[ترمیم] عقائد
جین مت خدا کی ہستی کو تسلیم نہیں کرتا۔ ان کا کہنا ہے کہ جو بڑا ہے وہی انسان کی روح میں پائی جانے والی طاقت خدا ہے۔ دنیا میں ہر چیز جاودانی ہے۔ روحین جسم بدل بدل کر آتی ہیں مگر اپنی الگ ہستی کا احساس باقی رہتا ہے۔ نروان یعنی روح کی مادے اور جسم سے رہائی نویں جنم کے بعد ممکن ہو سکتی ہے۔
- جانوروں کا ہلاک کرنا
- درختوں کو کاٹنا
- حتٰی کہ پتھروں کو کاٹنا
بھی ان کے قریب گناہ ہے۔ سادھو بارہ برس کے بعد نروان حاصل کر سکتا ہے۔
[ترمیم] دو دھڑے
86 ء کے بعد یہ مذہب دو حصوں میں بٹ گیا تھا۔ یعنی
[ترمیم] دگمبر
سنسکرت میں “امبر“ کے ایک معنی “کپڑے“ یا “لباس“ کے ہیں۔ دگمبر یا دگامبر کے معنی وہ شخص جو بغیر لباس کے یا عریاں رہتاہے۔ اس فرقے کے سادھو سنت بغیر لباس کے رہتے ہیں، ان کو دگمبر کہتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ مسلم دور حکومت میں انہیں زبردستی کپڑے پہناءے گۓ۔ لیکن آج بھی ان سادھئوں کا یہی رویہ ہے کہ یہ بغیر لباس ہی رہتے ہیں۔ کنبھ میلا اجلاس میں یہ سادھو آج بھی عریاں ہی حصہ لیتے ہیں۔
[ترمیم] شویتامبر
سنسکرت زبان میں “اشویت“ کے معنی سفید رنگ کے ہیں، اور امبر کے معنی لباس کے ہیں۔ یعنی شویتامبر یا اشویتامبر کے معنی ہوئے “سفید لباس“۔ وہ سادھو سنت جو سفید کپڑے پہنتے ہیں، انہیں اشویتامبر کہتے ہیں۔ یہ سنت اکثر اپنے مُنہ پر بھی سفید کپڑا باندھے رہتے ہیں۔
[ترمیم] مقدس مقامات
ان کے مقدس مقامات میں سماتا کا پہاڑ جہاں مہا ویر کا انتقال ہوا تھا، کوہ آبو راجستھان، شراون بیلاگولہ اور گومٹھیشور کرناٹک مجسمہ ہے۔
[ترمیم] بیرونی روابط
| مذاہب و عقائد |
|---|
| اسلام | عیسائیت | بدھ مت | بہائی | تائو مت | جین مت | زرتشت | شنتومت | سکھ مت | کنفیوشس مت| ہندومت| یہودیت| آغاخانیت| کالاش مت| نور بخشی مت |