صحابی
وکیپیڈیا سے
صحابی ایسے تمام افراد کو کہا جاتا ہے جنہوں نے حالت ایمان میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ظاہری حیات مبارکہ میں زیارت کی ہو . صحابی لفظ واحد ہے، اس کی جمع صحابہ ہے۔ مذکر کے لئے صحابی کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جبکہ مؤنث واحد کے لئے صحابیہ اور جمع کے لئے صحابیات کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔