بلال ابن رباح

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

بلال ابن رباح (عربی: بلال بن رباحة الحبشي) المعروف بلال حبشی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے مشہور صحابی تھے۔ حبشی نسل کے غلام تھے۔ اسلام کے پہلے مُوّذن تھے۔ کفار عرب نے حضرت بلال RAZI.PNG کے اسلام لانے کے وجہ سے بہت سے ظلم ڈھائے۔ حضرت ابوبکر صدیق RAZI.PNG نے انھیں خرید کر آزاد کر دیا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ تمام غزوات میں شریک رہے۔ جنگ بدر میں آپ نے امیہ بن خلف کو قتل کیا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اذان کہنے کے لیے حضرت بلال RAZI.PNG کو مقرر فرمایا۔ سفر میں حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے کھانے پینے کا انتظام حضرت بلال RAZI.PNG کے سپرد ہوتا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بعد حضرت عمر RAZI.PNG کے اصرار پر صرف ایک دفعہ اذان کہی۔ کہا جاتا ہے کہ اس روز اذان میں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا نام آیا تو غش کھا کر گر پڑے۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں