رافع بن خدیج
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
47ھ
صحابی ، کنیت ابو عبداللہ ۔ قبیلہ اوس بنو حارثہ کے رئیس اور سردار تھے ۔ کم سنی ہی میں مشرف با اسلام ہو چکے تھے ۔ بوجہ صغر سنی کے رسول اللہ نے انھیں جنگ بدر میں حصہ لینے کی اجازت نہ دی ۔ اگلے سال پھر آپ نے اصرار کیا تو اجازت مل گئی۔ دوسرے غزوات میں بھی شرکت کی۔ جنگ صفین میں حضرت علی کا ساتھ دیا ۔ خلیفہ عبدالملک بن مروان کے زمانے میں بعمر 68 سال وفات پائی ۔ احادیث کی کتب میں ان کے سلسلے میں 78 روایتیں نقل کی گئ ہیں ۔بڑے بڑے صحابہ کرام آپ سے احادیث پوچھا کرتے تھے۔