عبد اللہ اصغر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(عبداللہ الاصغر سے رجوع مکرر)

نام و نسب[ترمیم]

عبد اللہ نام، والد کا نام شہاب تھا، سلسلۂ نسب یہ ہے، عبد اللہ بن شہاب ابن عبد اللہ بن حارث بن زہرہ بن کلاب، عبد اللہ مشہور صحابی حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ کے بھانجے اور امام شعبی کے نانا تھے۔

ہجرت[ترمیم]

عبد اللہ اصغر نے دعوت اسلام کے ابتدائی ایام میں اسلام قبول کیا اور اذن ہجرت کے بعد حبشہ گئے۔ [1]

وفات[ترمیم]

پیمانہ عمر لبریز ہو چکا تھا،اس لیے مدینہ آنے کی نوبت نہ آسکی اور اسی غربت کدہ میں پیوند خاک ہوئے۔ [2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. (ابن سعد جزء4،ق1:92،واصابہ:4/185)
  2. (ابن سعد جزء4،ق1:92،واصابہ:4/185)