اویس قرنی

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

تابعی۔ پورا نام اویس بن عامر قرنی ۔ وطن یمن قبیلہ مراد۔ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے زمانے میں موجود تھے لیکن شرف باریابی حاصل نہ ہوا۔ حضور سے غائبانہ عشق رکھتے تھے۔ جب ان کو معلوم ہوا کہ غزوہ احد میں رسول خدا کے دندان مبارک شہید ہوگئے ہیں تو انھوں نے اپنے سارے دانت نکلوا دیے ۔ 17 ھ 638ء میں یمن کی فوجی کمک کے ساتھ مدینہ آئے تو حضرت عمر نے ان سے اپنے حق میں دعائے خیر کرائی۔ جنگ صفین میں حضرت علی کی حمایت میں لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ اکثر جذب کی سی حالت رہتی تھی اور جنگلوں میں پھرتے رہتے تھے۔ تصوف میں بلند مقام حاصل تھا۔ رہائش کوفے میں‌تھی۔ رسول اللہ نے آپ کی نسبت ارشاد فرمایا تھا کہ اویس قرنی احسان و عطف کی رو سے تابعین میں بہت اچھے ہیں۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں