بکتاشیہ
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
درویشوں کا ایک سلسلہ جو حاجی سید محمد بکتاش بن سید ابراہیم سے منسوب ہے۔
جب سلطان اُور خاں عثمانی ( 1326ء / 1360ء ) نے نیا فوجی نظام قائم کرنا چاہا تو حاجی سید محمد بکتاش سے دعا کرائی۔ آپ ہی نے اس کا نام ینی چری فوج (نئی فوج، عربی، انکشاریہ) رکھا۔ اس فوج کو عثمانی سلطنت کی توسیع و عظمت میں بڑی اہمیت حاصل رہی اور اس کی بدولت بکتاشیہ بڑی گہری ارادت و عقیدت کا مرکز بنا رہا۔ 1826ء میں جب سلطان محمود مصلح نے ینی چری فوج ختم کر دی تو بکتاشیہ کا زور بھی کم ہو گیا۔
اس سلسلہ کے تکیے جابجا قائم ہو گئے تھے۔ 1925ء میں مصطفٰی کمال اتاترک نے دوسرے سلسلہ ہائے تصوف کے ساتھ بکتاشیہ پر بھی پابندی لگا دی۔ البانیہ میں اب بھی اس سلسلہ کے تکیے موجود ہیں۔ ایک تکیہ جبل مقطم، قاہرہ کے ایک قدرتی غار میں بھی ہے۔