عارفانہ کلام
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عارفانہ کلام یا صوفیانہ کلام شاعری کا وہ کام ہے جوکہ صوفیاء اور عارفین نے کی ہے۔ اس شاعری کی خاص بات اس میں پنہاں عشقِ حقیقی کے اسرار و رموز ہیں۔ جس میں صوفیاء نے اپنے تجربات اور عشقِ حقیقی میں درپیش رکاوٹوں اور مراحل و مدارج بیان کئے ہیں۔ صوفی شاعری کا یہ کام مختلف زبانوں میں ہوا ہے اور ہر زبان میں پیش کیا جانے والا صوفی کلام عوام میں بہت مقبول ہوا ہے۔ مختلف صوفیاء کا کلام پنجابی، سندھی، اُردو، فارسی، عربی و دیگر زبانوں میں موجود ہے۔ یہ کلام نثر اور شعر دونوں صورتوں میں بہت پسند کئے جاتے ہیں۔ صوفیانہ کلام کے حوالے سے معروف چنیدہ شخصیات درج ذیل ہیں:
- سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ
- وارث شاہ رحمۃ اللہ علیہ
- میاں محمد بخش رحمۃ اللہ علیہ
- بابا بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ
- مولانہ رومی رحمۃ اللہ علیہ
- شمس تبریز رحمۃ اللہ علیہ
- امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ
- ابن عربی رحمۃ اللہ علیہ
- شیخ فرید الدین عطار رحمۃ اللہ علیہ
- ریاض احمدگوھرشاہی