محمد الیاس قادری
| محمد الیاس قادری | |
|---|---|
| مکمل نام | محمد الیاس قادری |
| پیدائش | 12 جولائی 1950 |
| علاقہ | عالم دین |
| مکتبہ فکر | اہلسنت حنفی |
| شعبہ عمل | اسلامی فلسفہ, حدیث, تصوف |
| افکار و نظریات | جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے سنت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا احیا اور تجدید |
| مؤثر شخصیات | امام احمد رضا خان, امام ابو حنیفہ |
| متاثر شخصیات | محمد عمران عطاری، محمد اکمل قادری |
محمد الیاس قادری ایک مسلم عالم دین ہیں جنہوں نے دعوت اسلامی کی بنیاد رکھی۔
فہرست |
ولادت [ترمیم]
محمد الیاس قادری 26 رمضان 1369ھ بمطابق 1950ء کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوے۔ آپ کے آباو اجداد ہند کے گاوں کتیانہ کے رہنے والے تھے۔
آبا و اجداد [ترمیم]
آپ کے آبا و اجداد ہند کے گاوں کتیانہ کے رہنے والے تھے۔ آپ کے دادا کی نیک نامی کی شہرت پورے کتیانہ میں مشہور تھی۔ پاکستان بننے کے بعد آپ کے والدین ہجرت کر کے پاکستان کے شہر حیدر آباد میں آ گے۔ آپ کے والد کا نام حاجی عبدالرحمان تھا، جو ایک نیک اور پارسا انسان تھے۔ انھوں نے سری لنکا کی حنفی میمن مسجد کی بہت سال تک خدمت کی وہاں اس وقت لوگوں نے آپ کی قصیدہ غوثیہ پڑتے ہوے کرامت بھی دیکھی۔ مولانا الیاس قادری کے والد 1370ھ میں اداہیگی حج کے دوران بیماری کی وجہ سے وفات پا گے۔ اس وقت مولانا کی عمر صرف 1سال تھی۔ آپ کے بڑے بھاہی اور والدہ بلترتیب 1396 اور 1398 میں وفات پا گے۔
تعلیم [ترمیم]
آپ نے علم دین کسی مدرسے میں باقاعدہ حاصل نہیں کیا بلکہ مفتی اعظم پاکستان علامہ مفتی وقارالدین کی خدمت میں 22 سال مسلسل جاتے رہے۔ مفتی مرحوم سے کتنا علم حاصل کیا اس کا اندازہ صرف اس بات سے لگایا جا سکتا کہ علامہ الیاس قادری پوری دنیا میں ان کے واحد خلیفہ ہیں۔ 1981 میں جب علماء کرام اہلسنت کی تبلیعی جماعت بنانے کے لیے تگ م دو کر رہے تھے۔ اس وقت بھی مفتی وقارالدین نے آپ کا نام اس کام کے لیے پیش کیا، کیونکہ الیاس قادری صاحب پہلی سے ہی خود ہی اس طرز پر کام کر رہے تھے۔
حوالہ جات [ترمیم]
|
|
اس مضمون یا اس کے کسی بیان کے ماخذ کا قابلِ تصدیق حوالہ درج نہیں ہے اور متن کی تصدیق ممکن نہیں۔ آپ اس مضمون میں مستند حوالہ جات شامل کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے خیال میں اس کے کسی بیان کی فوری حذف شدگی درکار ہے تو تبادلۂ خیال صفحہ پر گفتگو فرمائیں۔ |