علم الکائنات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
عمومی اضافیت
Neutronstar Light Deflection.png
وابستہ موضوعات

ترمیم

علم الکائنات جسکو انگریزی میں cosmology کہا جاتا ہے علم کی ایک ایسی شاخ کا نام ہے کہ جسمیں کائنات (universe) کا مجموعی اور کامل مطالعہ کیا جاتا ہے، بشمول کائنات میں انسانی مقام کے۔

نظم و شبعہ جات[ترمیم]

موجودہ دور میں طبیعیات اور ہیئتی طبیعیات کی معلومات، کائنات سے مطالق جس شعبہ میں سب سے اہم کردار ادا کررہی ہیں وہ ہے، طبیعی علم الکائنات۔ ان میں ؛ علمی مشاہدات، تجربات اور نظریات کے ذریعے کائنات کی وضاحت کرنے کی جستجو کی جاتی ہے۔

اس شعبہ علم، جو کائنات کی ابتداء سے لیکر اسکی انتہا درجے کی وسعتوں تک پیمائش و احاطہ کرتا ہے، کی شروعات انفجارعظیم (big bang) کی بـحث سے ہوتی ہے ، یعنی آج سے کوئی تـیـرہ ارب سـتـر کـروڑ [(13.7 ± 0.2) × 109] سال قبل ہونے والا ایک ایسا کائناتی دھماکہ کہ جس سے خود کائنات کی ابتداء ہوئی۔ اس تند و تیز ابتداء کے بعد سائنسدانوں کا خیال ہے کہ کائنات کی تمام تر تاریخ تا حال انتہائی منظم و مربوط طبیعیاتی قوانین کے تحت رہی ہے۔

سائنس اور مذہب کے عقائد کے درمیان کہیں فلسفیاتی منظر فکری (perspective) کے سہارے کھڑی ہوئی ماوراء طبیعی علم الکائنات (metaphysical cosmology) کی شاخ کائنات کی فطرت کے بارے میں منطقی بحث و نتائج اخذ کرتی ہے اسکے علاوہ یہ مذہب یا/اور انسانی مشاہدات سے اخذ کردہ نظریات کے تحت خـالـق اور انسان کے درمیان رابطوں سے بھی بحث رکھتی ہے۔