عبداللہ بن مسعود

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

حضرت عبداللہ بن مسعود (عربی: عَبْدُ اللهِ بنُ مَسْعُوْدِ بنِ غَافِلِ بنِ حَبِيْبٍ الهُذَلِيُّ ) حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے جلیل القدر اصحاب میں سے تھے۔ براویتے آپ سے پہلے صرف پانچ افراد نے اسلام قبول کیا اس لیے آپ سابقون الاولون میں شامل ہیں۔ آپ نے غزوہ بدر سمیت ہر بڑے غزوہ میں شرکت کی۔

[ترمیم] حالات

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اسلام کے اعلان کے فوراً بعد اسلام قبول کرلیا اور شروع سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ رہے۔ آپ قرآن کا خوب علم رکھتے تھے اور آیات کے بارے میں جانتے تھے کہ وہ کب، کہاں اور کس چیز کے بارے میں نازل ہوئی ہیں۔ آپ نے تمام غزوات میں شرکت کی اور 32ھ میں انتقال فرمایا۔ آخر عمر میں آپ کے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور حضرت سعد بن ابی وقاص سے شدید اختلافات ہوگئے تھے۔[1] آپ سے بےشمار احادیث مروی ہیں۔

[ترمیم] وفات

آپ کا انتقال 32ھ میں ہوا۔ آپ نے وصےت فرمائی تھی کہ جناب عثمان بن مظعون کے پہلو میں دفن کیا جائے اور کہا تھا کہ بے شک عثمان ابن مظعون فقیہہ تھے۔ آپ کی نمازِ جنازہ حضرت عمار بن یاسر نے پڑھائی اور مدینہ میں جنت البقیع میں دفن کیا گیا۔


[ترمیم] حوالہ جات

  1. ^ اسد الغابہ ابن اثیر