ترکستان

وکیپیڈیا سے

Jump to: navigation, search
سبز رنگ میں ترکستان کو نمایاں کیا گیا ہے جبکہ سفید لکیریں موجودہ سرحدوں کو ظاہر کرتی ہیں
سبز رنگ میں ترکستان کو نمایاں کیا گیا ہے جبکہ سفید لکیریں موجودہ سرحدوں کو ظاہر کرتی ہیں

ترکستان کے معنی ترکوں کی سرزمین ہے جو وسط ایشیا کا ایک خطہ ہے جس میں آج بھی اکثریت ترکوں کی ہے۔ ترک اور فارسی کہانیوں میں اس کا حوالہ ملتا ہے اور یہ توران کا حصہ ہے۔ یہ اوغوز ترک، ترکمان، ازبک، قازق،خزر، کرغز اور ایغور قوموں کی سرزمین ہے۔ یہی اقوام وقت کے ساتھ ساتھ آگے بڑھتی گئیں اور آج ترکی، آذربائیجان اور تاتارستان انہی ترکوں کی ریاستیں ہیں۔

ترکستان کو مغربی اور مشرقی ترکستان میں تقسیم کیا گیا ہے۔ مغربی ترکستان وہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے جس پر سوویت یونین نے قبضہ کرلیا تھا جبکہ مشرقی ترکستان اب بھی چین کے زیر قبضہ ہے جسے چین میں سنکیانگ کہا جاتا ہے۔ چین کے ایغور علیحدگی پسند سنکیانگ کو ایغورستان کہتے ہیں۔

ترکستان ایک شاندار تاریخ کا حامل ہے جو تین ہزار سال قبل مسیح سے شروع ہوتی ہے۔ یورپ اور چین کے درمیان تجارت کا اہم راستہ شاہراہ ریشم اسی سے ہوکر گذرتا ہے۔

مسلم سلطنتوں کا حصہ بننے کے بعد 1860ء میں مغربی علاقہ روسی سلطنت کے زیر اثر آگیا اور انقلاب روس کے بعد اسے ترکستان خود مختار سوویت اشتراکی جمہوریہ میں تبدیل کردیا گیا اور بعد ازاں مسلمانوں کی مزاحمت کے خاتمے کے لئے اسے قازق، کرغز، تاجک، ترکمان اور ازبک سوویت اشتراکی جمہوری ریاستوں میں بانٹ دیا گیا۔ روس کے خاتمے کے بعد ان جمہوری ریاستوں نے آزادی حاصل کرلی۔

مشرق ترکستان جسے چینی ترکستان بھی کہا جاتا ہے ایغور ترکوں کی سرزمین ہے جس پر 18 ویں صدی کے وسط میں چنگ سلطنت نے قبضہ کرلیا اور سنکیانگ یعنی "نیا صوبہ" کا نام دیا۔ عوامی جمہوریہ چین نے اسے سنکیانگ ایغور خودمختار خطہ قرار دیا۔