سلطنت روس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
سلطنت روس اپنے عروج پر

سلطنت روس (انگریزی: Russian Empire، روسی: Российская Империя، روسیسکایا امپیریا) 1721ء سے انقلاب روس (1917ء) تک قائم رہے والی ایک ریاست تھی۔ یہ زار شاہی کی جانشیں اور سوویت اتحاد کی پیشرو ریاست تھی۔ یہ منگول سلطنت کے بعد تاریخ عالم کی دوسری سب سے بڑی مربوط ریاست تھی۔ 1866ء میں یہ مشرقی یورپ سے ایشیا اور شمالی امریکہ تک پھیلی ہوئی تھی۔ 19 ویں صدی کے آغاز پر روس دنیا کا سب سے بڑا ملک تھا جس کی سرحدیں شمال میں بحر منجمد شمالی سے جنوب میں بحیرۂ اسود اور مغرب میں بحیرۂ بالٹک سے مشرق میں بحر الکاہل تک پھیلی ہوئی تھیں ۔ یہ چنگ دور کے چین اور برطانیہ کے زیر قبضہ ہندوستان کے بعد آبادی کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ملک تھا جس کی آبادی اس وقت 176 اعشاریہ 4 ملین تھی لیکن اقتصادی، نسلی اور مذہبی لحاظ سے رعایا میں بہت تفاوت تھی۔ اس کی حکومت یورپ کی آخری مطلق بادشاہتوں میں سے ایک تھی۔ اگست 1914ء میں جنگ عظیم اول کے آغاز سے قبل روس یورپ کی پانچ عظیم قوتوں میں سے ایک تھا۔

متعلقہ مضامین [ترمیم]